وائس چانسلر جامعہ کراچی الیون نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سجاس الیون کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر یوم پاکستان فٹبال کپ جیت لیا۔

0
1043
رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید، کپتان کراچی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طحہٰ کو وننگ ٹرافی دے رہے ہیں

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید، سجاس کے کپتان اصغر عظیم کو رنرزاپ ٹرافی دے رہے ہیں، پیٹرن سجاس خواجہ احمد مستقیم اور صدر سجاس آصف خان بھی موجود ہیں

وائس چانسلر جامعہ کراچی الیون نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سجاس الیون کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر یوم پاکستان فٹبال کپ جیت لیا۔
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) وائس چانسلر جامعہ کراچی الیون نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سجاس الیون کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر یوم پاکستان فٹبال کپ جیت لیا۔ رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید نے مستقبل میں سجاس کے ساتھ فٹبال اور کرکٹ سمیت دیگر مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ کی کھیل میں دلچسپی نے بہت متاثر کیا ہے جس کے باعث وبائی مرض کورونا کے خاتمے کے بعد جامعہ کراچی میں مختلف فکیلیٹیز کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں کا اغاز کیا جائے گا، اس موقع پر سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری سجاس اصغر عظیم نے جامعہ کراچی میں یوم پاکستان فٹبال کپ کے انعقاد کی اجازت دینے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن راشد علی قریشی کا شکریہ ادا کیا، جامعہ کراچی کے فٹبال گراونڈ میں یوم پاکستان فٹبال کپ کا اہم میچ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) الیون اور مختلف فکیلیٹیز کے اساتذہ اور سربراہوں پر مشتمل وائس چانسلر جامعہ کراچی الیون کے درمیان کھیلا گیا، کھیل کے پندرہویں منٹ میں سجاس کے فارورڈ مقصود احمد نے گیند جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی تاہم اگلے ہی لمحے وی سی الیون نے سجاس کے گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کیا جس کے باعث محمد عادل صدیقی نے گول کرکے میچ ایک۔ ایک گول سے برابر کردیا۔ پہلے ہاف کا اختتام برابری پر ختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیم نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے۔ سجاس الیون برتری حاصل کرنے کے متعدد مواقعوں سے فائدہ نہیں اٹھاسکی۔ کھیل کے اخری لمحات میں وی سی الیون کے عتیق رزاق نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی فیصلہ کن برتری دلادی۔ میچ کے اختتام پر رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید نے وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن، سجاس کے پیٹرن خواجہ احمد مستقیم، سجاس کے صدر آصف خان،کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر اور ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن جامعہ کراچی راشد علی قریشی کے ہمرہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here