جامعہ کراچی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
990

جامعہ کراچی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
طلبہ کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے جامعہ کراچی کے کیمپس میں الیکٹرک گاڑیاں چلائی جائیں گی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے چیف ایگزیکیٹوآفیسر محمد عمرنعمان نے دستخط کئے۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق این ٹی ایس لاجسٹک جامعہ کراچی کے طلبہ کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے الیکٹر ک گاڑیاں فراہم کرے گی جس کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 تا23 سیٹوں پر مشتمل مختلف الیکٹرک گاڑیاں چلائی جائیں گی اوران گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔مذکورہ معاہدے سے نہ صرف طلبہ کو بہتر سفری سہولیات میسرآئیں گی بلکہ فضائی آلودگی کم کرنے میں بھی مددملے گی۔
الیکٹرک گاڑیوں کی موجودگی کو تمام داخلی دروزاوں پر یقینی بنایاجائے گا اور ان گاڑیوں کی الیکٹرک چارجنگ یونٹ اور پارکنگ کے لئے جامعہ کراچی جگہ مختص کرکے دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here