جامعہ کراچی: گرلز ہاسٹل میں رہائش کی درخواستیں موصول،عبوری فہرست جاری

0
1513

جامعہ کراچی: گرلز ہاسٹل میں رہائش کی درخواستیں موصول،عبوری فہرست جاری
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پر ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل جامعہ کراچی میں رہائش کے لئے طالبات کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔
کروناوائرس کی موجودہ صورتحال اورہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اورحکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں صرف 33 فیصد طالبات کو ہاسٹل میں رہائش دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
جن طالبات کو ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل میں رہائش کی اجازت دی گئی ہے،ان کی عبوری فہرست جاری کردی گئی ہے۔درخواست جمع کرانے والی طالبات مزید معلومات کے لئے ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل میں موجود آفس سے رجوع کریں۔
واضح رہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے تحت صرف ان ہی طالبات کو ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل میں رہائش کی اجازت دی جائے گی جن کا کرونا ٹیسٹ منفی آئے گا۔کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں طالبات کو ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل میں رہنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔تمام طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ دستاویزات کے ساتھ کرونا کی ٹیسٹ رپورٹ بھی جمع کرائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here