جامعہ کراچی نے بی کام ریگولر اور بی ایس سی (پاس)کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

0
1052

جامعہ کراچی نے بی کام ریگولر اور بی ایس سی (پاس)کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر اور بی ایس سی (پاس) سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بی کام ریگولرکے امتحانی فارم 09 مارچ جبکہ بی ایس سی (پاس) کے امتحانی فارم 18 مارچ 2021 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
بی کام سال اول،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 11850 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔بی ایس سی(پاس) سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6725روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی ایس سی سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 11850روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔
امتحانی فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل،ایچ بی ایل، سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم فیس واؤچر اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here