Karachi Metropolitan Corporation

نیشنل ہائی وے پر واقع ذو الفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں پارک ہونے والے ٹینکرز سے فیس وصول کی جائے،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد

نیشنل ہائی وے پر واقع ذو الفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں پارک ہونے والے ٹینکرز سے فیس وصول کی جائے،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے پر واقع ذو الفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں پارک ہونے والے ٹینکرز سے فیس وصول کی جائے اور یہ آمدنی ٹرمینل کی تعمیر مکمل کرنے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے استعمال کی جائے تاکہ اس منصوبے یہ اہمیت و افادیت میں اضافہ ہو،اس ٹرمینل میں 32 سو ٹینکرز پارک ہونے کی گنجائش ہے لیکن روزانہ چار سو کے قریب ٹینکرز یہاں پارک ہورہے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر ٹینکرز پارک کئے جاتے ہیں جو ٹریفک کے مسائل کا سبب بنتے ہیں، یہ بات انہوں نے ذو الفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کے دورے کے موقع پر کہی، ڈائریکٹر ٹرمینل رضا عباس رضوی، ایگزیکٹو انجینئر رحمن شیخ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ٹرمینل کی تعمیر میں جو کام باقی ہیں انہیں فوری مکمل کیا جائے تاکہ شیریں جناح کالونی اور شہر کے مختلف مقامات پر کھڑے کئے جانے والے تمام آئل ٹینکرز کو یہاں منتقل کیا جائے، توقع ہے کہ آئل ٹینکرز مالکان کے ایم سی سے تعاون کریں گے کیونکہ اس پارکنگ ٹرمینل میں آئل ٹینکرز مالکان، ڈرائیورز اور دیگر متعلقہ افراد کے لئے تمام سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں جس سے ٹینکرز مالکان اور ڈرائیوروں کو اپنے روز مرہ امور میں سہولیات میسر ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ پارکنگ ٹرمینل آنے والی سڑک کو درست کیا جائے اور ٹرمینل میں پودے لگائے جائیں اور ان کی آبیاری کی جائے، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت شیریں جناح کالونی اور شہر کے دیگر علاقوں سے آئل ٹینکرز کی منتقلی کے لئے بورڈ آف ریونیو نے ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کے لئے 200 ایکڑز اراضی کے ایم سی کے حوالے کی تھی، تمام تر مشکلات اور مالی دشواریوں کے باوجود بلدیہ عظمیٰ کراچی نے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنی بھر پور کوشش کی اور اس منصوبے کو مکمل کرکے آئل ٹینکرز مالکان کو یہاں ٹینکرز پارک کرنے کی دعوت دی، ٹرمینل میں 3200 آئل ٹینکرز پارک کرنے کی گنجائش ہے جبکہ (10) دس ہزار افراد کیلئے انفرا اسٹرکچر دستیاب ہے،200 ایکڑ رقبے میں سے 150 ایکڑ رقبہ آئل ٹینکرز کی پارکنگ اور 50 ایکڑ رقبہ دیگر سہولیات کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ مسجد، وضو خانے، کینٹین، ریسکیو یونٹ سمیت 128 ٹوائلیٹ تعمیر کئے گئے ہیں، ٹینکرز کی پارکنگ کے لئے مخصوص کی گئی وسیع جگہ کے ساتھ ساتھ گاڑیاں کے اسپیئر پارٹس اور ٹینکرز ریپرنگ دکانوں سمیت دیگر سہولیات بھی یہاں مہیا کی گئی ہیں جس سے توقع ہے کہ آئل ٹینکرز کے مالکان اور ڈرائیورز کو تمام سہولیات ٹرمینل پر ہی دستیاب ہوں گی، 36فٹ چوڑی دو رویہ سڑک کرکے اس کو ہائی وے سے ملایا گیا ہے جبکہ 54 انچ قطر کی پانی کی لائن اور 150 ہزار گیلن کی گنجائش پر مشتمل انڈرگراؤنڈ اور 60ہزار گیلن کا بالائی ٹینک بھی تعمیر کیا گیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے زیر تعمیر دکانوں کا معائنہ بھی کیا اور کینٹین میں جا کر ٹینکرز کے مالکان اور ڈرائیوروں سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW