جامعہ کراچی نے 04 طلبہ کا داخلہ جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے کی بناء پر منسوخ

0
1078

جامعہ کراچی نے 04 طلبہ کا داخلہ جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے کی بناء پر منسوخ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کرانے پر داخلے برائے سال2021 ء مارننگ پروگرام کے 04 طلبہ کے داخلے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ کیمیاء کے بی ایس سی (آنرز) کے سیف الرحمن ولد قیصر رحمن فارم نمبر362276 اور مزمل واحد ولد عبدالواحد مختارفارم نمبر357149 جبکہ شعبہ انگریزی بی اے(آنرز) کی آمنہ ارشد بنت حکیم سید ارشد حسین فارم نمبر352781 اور شعبہ ٹیچرایجوکیشن بی ایڈ(آنرز) کی عروج افسر بنت محمد افسرخان فارم نمبر349193 کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان کے داخلے فوری طورپر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here