مستقبل کے بحرانوں کے مدِ مقابل قبل از وقت تیاری ہے،ڈاکٹر سروش لودھی

0
1136

ماحول دوست ٹیکنالوجی کی جانب رجحان،
مستقبل کے بحرانوں کے مدِ مقابل قبل از وقت تیاری ہے،ڈاکٹر سروش لودھی
جامعہ این ای ڈی کے تحت دسویں ایک روزہ بین الاقوامی، فزیکل اور آن لائن کانفرنس کا انعقاد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے سو برس مکمل ہونے پر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرزپاکستان،کراچی(آئی ای پی) کے اشتراک سے دسویں ایک روزہ کانفرنس بعنوان ”گرین پریکٹسس اینڈ میکینکل انجینئرنگ“ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان ِ خصوصی مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان مشین ٹول فیکٹری انجینئر ندیم رسول نے کی۔کانفرنس کنوینر اور پرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور کو کنوینر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر مبشر علی صدیقی،وائس چانسلر مہران یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اسلم عقیلی سمیت کانفرنس سیکریٹری انجینئر ڈاکٹر محمد عذیر کا کہنا تھا کہ متبادل ذرائع انرجی اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کو کاربن نیوٹرل بنانے میں کردار ادا کیاجاسکے گا۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آئی ای پی انجینئر سہیل بشیرنے جامعہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شعبہ میکینکل کے تحت اس بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد این ای ڈی کے ماحول دوست اقدامات میں سے ایک ہے جس سے ملکی سطح پر فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ صدارت کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاکستان مشین ٹول فیکٹری انجینئر ندیم رسول کاکہنا تھاکہ بین الاقوامی سطح پر ایسی کانفرنس کا انعقاد قابل تحسین ہے،جس سے سر سبز پاکستان کے نظریے کو فروغ دیاجاسکے گا۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ انجینئرنگ سیکٹر کو جدید تقاضوں پراُستواد کیا جائے،جہاں تک سوال میکینکل کے پیشے کا ہے تو یہ معاشرے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ماحول دوست ٹیکنالوجی کی جانب رجحان، مستقبل کے بحرانوں کے مدِ مقابل قبل از وقت تیاری ہے۔ملکی اور غیر ملکی ماہرین سمیت کانفرنس آرگنائزرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ کاربن فُٹ پرنٹ کی تخفیف کے لیے اورپاکستان کو کاربن نیوٹرل فری زون بنانے کے لیے جامعات، صنعتوں، حکومت الغرض سب ہی کو ایک پیج پر ہونا لازمی ہے۔یاد رہے کہ جامعہ این ای ڈی کے شعبہ میکینکل کے تحت دسویں ایک روزہ بین الاقوامی، فزیکل اور آن لائن کانفرنس میں چین، اردن، نیوزی لینڈ، ملائشیا سمیت جرمنی کے ماہرین نے آن لائن شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here