ابوظبی ٹی 10کے چوتھے سیزن کا ٹائٹل ناردن وارئیرز نے جیت لیا۔ قلندرز کی چوتھی پوزیشن

0
1021

ابوظبی ٹی 10کے چوتھے سیزن کا ٹائٹل ناردن وارئیرز نے جیت لیا۔ قلندرز کی چوتھی پوزیشن
ناردن وارئیرز نے دہلی بلز کو آٹھ وکٹوں سے ہرا کر ٹی10لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
ابوظبی:(اسٹاف رپورٹر) تفصیلا ت کے مطابق آئی سی سی سے واحدمنظور شدہ ٹی10کرکٹ لیگ ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی گئی جس میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیاگروپ اے میں مراٹھا عربیئنز، بنگلہ ٹائیگرز، دہلی بلز، ناردن واریئرز جبکہ گروپ بی میں دیکن گلیڈی ائٹرز، قلندرز، ٹیم ابوظبی اور پونے ڈیولز شامل تھیں دس روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنمنٹ کے آخری روز دو میچز کھیلے گئے چوتھی پوزیشن قلندرز جبکہ تیسری پوزیشن ٹیم ابوظبی نے حاصل کی رنر اپ ٹیم دہلی ڈیولز رہی جبکہ ابوظبی ٹی10 سیزن فور کا ٹائٹل ناردن واریئرز نے اپنے نام کیا فائنل میچ میں دہلی ڈیولز نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹ پر اکیاسی رنز اسکور کئے فاتح ٹیم نے آٹھویں اوور کی دوسری گیند پر دئے گئے ہدف کو عبور کر لیا اور ٹائٹل کی فاتح ٹھہری مہیش ٹھیکشانا مرد میدان قرار پائے۔ اس ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ 248 اسکور پاکستانی بلے باز سہیل اختر نے قلندرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے بنائے جبکہ ٹیم ابوظبی کے جیمی اورٹون نے بارہ وکٹس حاصل کر کے سب سے زیادہ وکٹس حاصل کیں ابوظبی ٹی10کے چوتھے سیزن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دی گئی جس کے بعد معروف پاکستان کرکٹ اسٹارز جن میں شاہد آفریدی، محمدحفیظ، محمد عامر، سہیل اختر، وہاب ریاض، سہیل تنویر، شرجیل خان، اعظم خان اور دیگر کھلاڑیوں نے اس لیگ میں شامل مختلف ٹیموں کی طرف سے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا یاد رہے کی ناردن واریئرز دوسری بار ٹی10لیگ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ہے، آئندہ برس بھی ٹی10کرکٹ لیگ ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here