ڈی ایم سی ایسٹ میں بلدیاتی خدمات کا عمل جاری

0
1171

ڈی ایم سی ایسٹ میں بلدیاتی خدمات کا عمل جاری
نائیٹ سوئپنگ،فیومیگیشن، ملبہ اٹھانے سمیت دیگر بلدیاتی امور کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنرایسٹ/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ہدایت پر ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کا کام جاری ہے اس سلسلے میں یوسی 18 وارڈ 2 میں نائیٹ سوئپنگ اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا جبکہ پی ای سی ایچ ایس نزد انبالہ بیکری اور گلزار ہجری نزد ملک سوسائٹی کے نزدیک ملبہ اٹھانے کے کام ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس کی زیر نگرانی سر انجام دئیے گئے،تجاوزات کیخلاف بھی مختلف کاروائیوں کے دوران بازاروں وگردونواح کو کلئیر کردیا گیا ہے، سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیرز سلمان الرحمن میمن، اقبال ملاح کی زیر نگرانی منظور کالونی کے مختلف سیکٹرز میں نالہ صفائ اور یوسی 9 کے محمدی گراونڈ کے اطراف اور محمودآباد کی مختلف گلیوں میں سی سی فلورنگ کے کام سر انجام دئیے گئے، ضلع شرقی کی شاہراہوں سے گرین ریفیوزل کو ہٹانے کا کام بھی جاری ہے دن کے ساتھ مختلف جگہوں پر نائیٹ سوئپنگ کے دوران بھی گرین ریفیوزل کی صفائ کا کام سر انجام دیا جارہا ہے، میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے اچانک دورے کر کے مختلف بلدیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ بلدیاتی امور میں بہتری لانے کے حوالے سے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے اس طرح بلدیاتی خدمات کا سلسلہ جاری رکھ کر ضلع شرقی کی بہتری کیلئے ہر محکمہ اپنا کردار ادا کرسکتا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here