ترقیاتی کاموں میں معیار کا ہر صورت خیال رکھا جائے، میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک جونیجو ٹاؤن منظور کالونی یوسی 2 میں سڑک کی استرکاری اور یوسی 4 چنیسر گوٹھ میں اللہ کے نام پر مشتمل تعمیرمونومنٹ اور یوسی 4 میں گلیوں کو پختہ بنانے کے کاموں کا معائنہ کیا، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ

0
1358

ترقیاتی کاموں میں معیار کا ہر صورت خیال رکھا جائے، میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک
جونیجو ٹاؤن منظور کالونی یوسی 2 میں سڑک کی استرکاری اور یوسی 4 چنیسر گوٹھ میں اللہ کے نام پر مشتمل تعمیرمونومنٹ اور یوسی 4 میں گلیوں کو پختہ بنانے کے کاموں کا معائنہ کیا، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ
کراچی:(اسٹاف رپورٹرطلعت محمود) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک نے جونیجو ٹاؤن منظور کالونی یوسی 2 میں سڑک کی استرکاری اور یوسی 4 چنیسر گوٹھ میں اللہ کے نام پر مشتمل تعمیرمونومنٹ اور یوسی 4 میں گلیوں کو پختہ بنانے کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے سڑک کے تفصیلی معائنے کے دوران معیار اور مقدار کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ عوام تک بلدیاتی خدمات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے لہذا جو بھی ترقیاتی کام سر انجام دئیے جائیں اس میں معیار کا ہر صورت خیال رکھا جائے، انہوں نے چنیسر گوٹھ یوسی 4 میں تعمیر ہونے والے مونومنٹ اور گلیوں کو پختہ کرنےکے کام کے معائنے کے دوران ہدایت کی کہ مونومنٹ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں چوراہوں کی خوبصورتی بھی مونومنٹس کی بدولت ہی ہوتی ہے لہذا ضلع شرقی میں موجود مونومنٹس کو درست حالت میں رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں، گلی محلوں تک ترقیاتی کاموں کی انجام دہی خوش آئند امر ہے اسی طرح افسران اپنے محکمے کے لحاظ سے سہولیات پہنچانے کیلئے ہمہ وقت خدمات سر انجام دیں، مرحلہ وار ضلع شرقی کو بلدیاتی خدمات کے لحاظ سے مثالی بنانا اولین ترجیح ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر سلمان الرحمن میمن، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر سلیم فاروقی ودیگر سمیت علاقہ عمائدین بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here