District East

اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیاں سر انجام دیتے رہیں گے، شعیب احمد ملک، میونسپل کمشنر ایسٹ

ڈی ایم سی ایسٹ کا کامیاب ترین فلاور شو ختم، ہزاروں افراد کی شرکت نے اسے یادگار بنا دیا
فلاور شو کی اختتامی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت، میوزیکل پروگرام کے ساتھ شہری آتش بازی سے محظوظ ہوئے
اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیاں سر انجام دیتے رہیں گے، شعیب احمد ملک، میونسپل کمشنر ایسٹ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو خوبصورت فلاور شو کا تحفہ دیا گیاوہ دو روزہ اضافے کے بعد اختتام پذیر ہوچکا ہے، شہریوں کی ہزاروں کی تعداد میں فلاور شو میں شرکت نے اسے کراچی کی یادگار نمائشوں میں سے ایک بنادیا ہے، اس سلسلے میں منعقدہ اختتامی تقریب میں میوزیکل پروگرام اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں نے ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں شرکت کر کے پروگرام سے محظوظ ہوئے، میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے شہریوں کا پھولوں کی نمائش میں بڑی تعداد میں شرکت اور فلاور شو کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایڈمنسٹریٹر سید محمدعلی شاہ اور میری کوشش ہے کہ اس قسم کی سرگرمیوں کا کچھ کچھ عرصے کے بعد انعقاد کیا جاتا رہے تاکہ شہری کورونا وائرس زدہ ماحول سے نکل کر کراچی شہر کی رونقوں کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں اس کے ساتھ اس کوشش میں مصروف ہیں کہ بلدیاتی خدمات کے دائرہ کار کو بھی وسیع کیا جائے اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس سمیت دیگر افسران وملازمین بھی پروگرام میں شریک ہوئے.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW