توجہ برائے ممبران کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن

0
1457

توجہ برائے ممبران کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) تمام ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے دو متفرق درخواستیں 13 جنوری 2021 ء کو سندھ ہائی کورٹ میں دائرکی ہیں. جس کی سماعت 19 جنوری 2021 کو ہوگی،یہ درخواستیں 17 دسمبر 2020 کو دیئے جانے. والے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے جس کے مطابق کے ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات 31 دسمبر2020 سے پہلے ادا کردیئے جائیں بصورت دیگر یکم جنوری 2021 سے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کےافسران کی تنخوائیں روک دی جائےکی.
ہم امید کرتے ہیں کہ مذکورہ تاریخ پر گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں کی بحالی میں کامیاب ہوں گے اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی بھی جلد مملکن ہوسکے گی. تمام ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بروزمنگل ، 19 جنوری 2021 کو صبح 10 بجے مرکزی بلڈنگ کی پہلی منزل پر جج شفیع صدیقی کی عدالت میں شرکت کریں .
کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس سومرو سے ملاقات کی اور انہیں تمام صورت حال سے آگاہ کیا، ڈی جی کے ڈی اے نے آفیسرزایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا. کے ڈی اے آفیسرزایسوسی ایشن نے تمام ممبران سے متحد رنے کی اپیل کی ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here