سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان کے اعزاز میں حیدرآباد کلب میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

0
2248
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سینیئر نائب صدر و سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان کے اعزاز میں حیدرآباد کلب میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں پرویزاحمد شیخ انہیں اجرک پیش کررہے ہیں ندیم ظہیر،عامر سلیم،ارشد علی، جواد علی،مقامی ایسوسی ایشن کے عہدیداران سید مسرت علی، ذاہد بلوچ، پروفیسر رفیق سومرو اور ایڈوکیٹ عبدالرزاق بروہی ساتھ ہیں

حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پرویزشیخ،سید مسرت علی، ذاہد بلوچ، پروفیسر رفیق سومرو اور ایڈوکیٹ عبدالرزاق بروہی نے اعزازی شیلڈ و اجرک پیش کیں۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سینیئر نائب صدر و سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان کے اعزاز میں حیدرآباد کلب میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سںندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے خازن ندیم ظہیر، ہیڈ کوچ عامر سلیم،33 ویں نیشنل گیمز پشاور میں شرکت کرنے والی سندھ بیس بال ٹیم کے نامزد کوچ ارشد علی، پی ڈی پی فائونڈیشن پاکستان کے صدر و ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن احمد نواز اور مقامی اسپورٹس آرگنائزرز کو مدعو کیا گیا تھا۔حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران پرویزاحمد شیخ،سید مسرت علی، ذاہد بلوچ، پروفیسر رفیق سومرو اور ایڈوکیٹ عبدالرزاق بروہی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور گلدستے و اجرک پیش کیں۔جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی انجینیئر محمد محسن خان کو پاکستان فیڈریشن بیس بال کی لیڈی ممبر عائشہ ارم کی جانب سے اعزازی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی انجینیئر محمد محسن خان نے بیس بال کے فروغ کے لیئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں کھلاڑیوں اور کوچز کو تلقین کی کہ وہ لگن سے محنت کریں اور مواقعوں سے فائدہ اٹھا کر عمدہ کارکردگی سے اپنی شناخت بنائیں۔انہوں نے اس ضمن میں سندھ، کراچی و حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن و دیگر کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرنے پر پرویز احمد شیخ، سید مسرت علی، زاہد بلوچ اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فروغ بیس بال کے لیئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر اسپورٹس آرگنائزرز و بیس بال پلیئرز انجینیئر شاہد کاظمی، ظہیرالدین مگسی،زاکر خشک، کامران شاہ، سعادت علی و دیگر موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here