یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل مورخہ 13ستمبر،2020 بروز اتوارکراچی میں کھیلا جائیگا

0
1194

نشترکلب اور عسکری کلب نے بھی یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ جنوبی آصف عظیم نے مین آف دی ڈے پلیئر عسکری کلب کے محمد انس کو میجر طفیل شہید ایوارڈ پیش کیا
کراچی: (اسپورٹس رپورٹر) یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل مورخہ 13ستمبر،2020 بروز اتوار 8بجے شب انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر کھیلا جائیگا،فائنل تقریب کے مہمان خصوصی اسپیشل سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر ریاض علی عباسی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔ٹورنامنٹ میں آج مزید 2کوارٹر فائنل کے فیصلے ہوگئے۔پہلے کوارٹر فائنل میں نشتر کلب نے مد مقابل کراچی بلز کو 45کے مقابلے میں 48پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،فاتح کلب کی جانب سے فرقان احمد 16،علی چن زیب 15اور وارن نے11جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سفیر حسین22،حیدر حسین 10اور ذیشان نے10پوائنٹس اسکور کئے۔جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں عسکری کلب نے مد مقابل ون یونٹ کلب کو 46کے مقابلے میں 58باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر سیمی فائنل میں قدم جمائی،فاتح کلب کی جانب سے محمد انس 20شاہ میر ظہیر 18اور اعصام حسین نے 16جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے تاشفین زیدی 15سالار حسین 13اور طلال نے 11پوائنٹس اسکور کئے،کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین،سید مصنف شاہ،زاہد ملک ظفر اقبال اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ڈاکٹر نعیم،زعیمہ خاتون اور عامر شریف تھے،میچ سے قبل یوم شہادت پر میجر راجہ عزیز بھٹی کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی،میچ کے اختتام پر آج کے دن شاندار پر فارمنس پر مین آف دی ڈے عسکری کلب کے پلیئر محمد انس کو ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ جنوبی آصف عظیم نے میجر طفیل شہید نشان حیدر ایوارڈ سے نوازا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here