اساتذہ آج سے پریس کلب پر بھوک ہڑتال کا آغاز اوراحتجاج کرینگے

0
1345

اساتذہ آج سے پریس کلب پر بھوک ہڑتال کا آغاز اوراحتجاج کرینگے
چارٹرڈ آف ڈیمانڈ متعلقہ حکام اور اداروں کو جمع کرادیا گیا ،قافلے بھی کراچی پہنچ گئے
مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں گے ،گسٹا مہیسر کے مرکزی صدر مقصود محمود مہیسر کی گفتگو
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ گسٹا مہیسرکی قیادت میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی عدم منظوری کے خلاف آج بروز بدھ سے کراچی پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز کرینگے اور بھر پور احتجاج بھی ریکارڈ کرائیں گے ،احتجاج میں سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ بھر پورشرکت کرینگے۔ اس حوالے سے سندھ کے مختلف اضلاع سے آنیوالے اساتذہ کے قافلے کراچی پہنچ چکے ہیں ۔گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا مہیسر ) کے مرکزی صدر مقصود محمود مہیسراحتجاجی اساتذہ سے اہم خطاب کرینگے جبکہ سندھ کی مرکزی قیادت اور ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریزبھی خطاب کرینگے ۔گسٹامہیسر کے مرکزی صدر مقصود محمود مہیسر کاکہنا تھا کہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیںگے،وزیر اعلی سندھ ،چیف سیکریٹری سندھ ،وزیر تعلیم سندھ ،سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ جمع کروا کر آگاہ کر دیا ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے6 اضلاع میں باقی رہ جانیوالے سال2012ءمیں بھرتی ادر کیڈر اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو تنخواہیں فوری جاری کی جائیں، ٹیسٹ پاس کنٹریکٹ اساتذہ کو انکی بھرتی کی تاریخ سے مستقل کیا جائے اور نئی بھرتیوں میں کنٹریکٹ سسٹم کو ختم کیا جائے، سرکاری اسکولوں میں انتظامی عہدوں سے مینجمنٹ کیڈر ز کو ہٹایاجائے،جے ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ17میں ترقی دی جائے ،محکمہ اسکول ایجوکیشن میں سپر وائزر کی ختم کی گئیں 1400 اسا میاں بحال کی جائیں،سندھ میں گروپ انشورنس 2016 کی بجائے بلوچستان سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق دیے گئے ریٹائرمنٹ سال سے ادا کیا جائے، 50 سے زائد نمبروں سے پاس ہونے والے امیدواران کو بھرتی کے آ رڈرز جاری کئے جائیں، لیفٹ اوور کیسز 2019 ، ایف ایس ٹی اور ایس ایل ٹی کی بطور ہیڈ ماسٹرز تعیناتی جلد کی جائے، تعلیمی انکریمنٹ بحال کئے جائیں، بلو چستان کی طرز پر بینول فنڈ ملازمین کو ادا کیا جائے، میڈیکل الاو ¿نس اور ہاﺅس رینٹ میں100فیصد اضافہ کیا جائے اور یو ٹیلیٹی الاﺅنس بھی دیا جائے دیگر کیڈرز کی طرح ڈرائنگ ٹیچرز ،اورینٹل ٹیچرز ،پی ٹی آئی ،ڈبلو آئی سمیت دیگر اساتذہ کو بھی ہیڈ ماسٹرز کے عہدے گریڈ کے مطابق تفویض کئے جائیں ،جی پی فنڈ، ایل پی آر ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل ادا کی جائیںاورسر کاری اسکولوں میں جدید دور کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here