جامعہ کراچی نے بیچلرزاور ماسٹرز پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 دسمبر تک توسیع

0
1348

جامعہ کراچی نے بیچلرزاور ماسٹرز پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 دسمبر تک توسیع
مخصوص نشستوں (Reserved Seats) پر بھی داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بھی 30 دسمبر2020 ء تک توسیع
داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی
کراچی :(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پرہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 دسمبر2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ خواہشمند طلبہ30 دسمبر2020 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
ایسے طلبہ جو پاکستان کے پبلک سیکٹر بورڈ یاجامعات کے مقابلے میں دیئے جانے والے سرٹیفیکٹ / ڈگری کی بنیاد پر داخلے کے خواہشمند ہیں انہیں جامعہ کراچی کی ایکویلینس کمیٹی یا IBCC کی جانب سے جاری کردہ ایکویلینس سرٹیفیکٹ داخلہ فہرست جاری ہونے سے تین دن قبل تک لازمی جمع کرانا ہوگا۔
علاوہ ازیں مخصوص نشستوں (Reserved Seats) پر بھی داخلوں کے لئے فارم 30 دسمبر2020 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ مخصوص نشستوں میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائز،معذورافراد(اسپیشل پرسنز)،آرمڈ فورس،وکلا کے بچے،فاٹا،شمالی علاقہ جات وآزاد جموں کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔
واضح رہے کہ ایسے شعبہ جات جہاں داخلہ ٹیسٹ کا اطلاق ہوتاہے، مخصوص نشستوں پر داخلے کے خواہشمند صرف وہ طلبہ ہی ان شعبہ جات کا انتخاب کرسکتے ہیں جنہوں نے داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا فارم جمع کرایا ہے اور داخلہ ٹیسٹ میں بھی شرکت کی ہے۔ داخلے پالیسی کے مطابق دیئے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here