تیزی سے بدلتے کاروباری ماحول اور مارکیٹ کا حصہ بننے کے لئے اسکل ڈیولپمنٹ ناگزیر ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی

0
1345

تیزی سے بدلتے کاروباری ماحول اور مارکیٹ کا حصہ بننے کے لئے اسکل ڈیولپمنٹ ناگزیر ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عرقی سے بینظیر بھٹوشہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ (خیرپورمیر)کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر مددعلی شاہ کی بدھ کے روز ملاقات۔دوران ملاقات دونوں جامعات کے مابین مشترکہ تحقیقی منصوبوں پر کام کرنے کے ساتھ دونوں جامعات کے ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرنے پر تفصیلی گفت وشنید ہوئی۔دونوں جامعات کے باہمی اشتراک سے سیمینار ز،کانفرنسز اور فیکلٹی ایکسچینج کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعات کے باہمی اشتراک سے معاشرے کے لئے سود مند اور دوررس نتائج پر مبنی تحقیق کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ جدید عصری،بین الاقوامی تقاضوں اور چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے، حکمت عملیاں اور پروگرام مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ اسکل ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر ہی پروڈکٹیویٹی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،اسکل ڈیولپمنٹ ملازمت کے حصول میں آسانی فراہم کرتے ہیں۔تیزی سے بدلتے کاروباری ماحول اور مارکیٹ کا حصہ بننے کے لئے اسکل ڈیولپمنٹ ناگزیر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here