جامعہ کراچی : بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال دوئم اور سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان.

0
1910

جامعہ کراچی : بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال دوئم اور سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال دوئم اور سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز ) سال دوئم کے امتحانات میں 41 طلبہ شریک ہوئے،36 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 05 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 87.80 فیصدرہا۔

بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر کے امتحانات میں ایس ایم گورنمنٹ لاءکالج کی ایلیا وٹو بنت عبدالستار وٹوسیٹ نمبر23425 نے 2218 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن،رمشانوید بنت نوید مرزاسیٹ نمبر23427 نے2140 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ شاہد نذیر ولد نذیر احمد میمن سیٹ نمبر23409 نے2111 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 40 طلبہ شریک ہوئے،19 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 05 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 60.00 فیصدرہا۔
…………………………………………………………………………………………………………………………………….

جامعہ کراچی: ایل ایل بی سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان.

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایل ایل بی سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔نتائج کے مطابق ایس ایم گورنمنٹ لاءکالج کے فرحاد سلطان ولد حاجی سلطان محمد سیٹ نمبر22805 نے 1358 نمبرز کے ساتھ پہلی،محمد علی ولد محمد مبین بھٹی سیٹ نمبر22838 نے1341 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ عبدالرﺅف ولد عبدالرشید سیٹ نمبر22781 نے1338 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں 595 طلبہ شریک ہوئے،22 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 178 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 33.61 فیصدرہا۔

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

جامعہ کراچی کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تقریباً200 سی سی ٹی وی کیمرے جامعہ کراچی کے مختلف مقامات بشمول داخلی اور خارجی راستوں پر نصب کئے جائیں گے۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ پی سی ون کے تحت فارنسک لیب کا بجٹ منظور ہوچکاہے،لیکن گذشتہ ڈیڑھ سال سے اس حوالے سے کام تعطل کا شکارہے۔فارنسک لیب کے لئے بائیوٹیکنالوجی کے برابرمیںجگہ بھی مختص کی جاچکی ہے ۔میں نے وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے کے بعدمذکورہ جگہ کا نہ صرف دورہ کیا بلکہ اس کے لئے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کو بھی ہدایت جاری کردی ہے اور بہت جلد باقاعدہ طورپرکام کا آغاز کردیا جائے گا۔

جامعہ کراچی کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تقریبا200 سی سی ٹی وی کیمرے جامعہ کراچی کے مختلف مقامات بشمول داخلی اور خارجی راستوں پر نصب کئے جائیں گے اور جامعہ کی چاردیواری کو مزید اونچا کیا جائے گا۔اس کے علاوہ جامعہ کراچی سامنے واقع جامعہ کی زمین کی حفاظت کے لئے پری کاسٹ چاردیواری نصب کی جائے گی ۔اس حوالے سے آنے والے چند دنوں ٹینڈر کا اجراءکردیا جائے گا۔ایچ ای سی کی جانب سے سالانہ جامعہ کراچی کو تقریباًدوارب روپے کی گرانٹ موصول ہوتی ہے جبکہ تقریباًدوارب روپے ہی جامعہ کراچی کی اپنی آمد ن ہے جو جامعہ کراچی کی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے ناکافی ہیں۔جامعہ کراچی کو سالانہ تقریباًڈیڑھ ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ہرسال حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپینشن میں دس یا پندرہ فیصد اضافہ کیا جاتاہے لیکن ایچ ای سی جامعہ کراچی کو اس حساب سے گرانٹ فراہم کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے جامعہ کراچی کے مالی خسارے میں دن بدن اضافہ ہورہاہے اور حالیہ بجٹ میں ہائرایجوکیشن کی فنڈ ز میں کمی سے جامعات کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ جامعات کی زمین کو کمرشل بنیادوں پر یا کاروبار کے لئے استعمال نہیں کرسکتے، جامعات کوتحقیق وتدریس کے لئے قائم کیا گیا ہے ،پوری دنیا میں جامعات کی ضروریات کو پوری کرنے کی ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے۔جامعات کے پاس سب سے بڑا اثاثہ اس کی زمین ہوتی ہے لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہم اپنی زمین کو کمرشل بنیادوں پر استعمال نہیں کرسکتے ۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ تاحال داخلہ نظام کو مینول کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن ایسی پالیسی کو ترجیح دی جائے گی اور اپنایا جائے گاجس میں طلبہ کو زیادہ سے زیادہ آسانی اور سہولت میسر ہو۔جامعہ کراچی کی زمینوں پر قبضے کے حوالے سے سوال پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا جامعہ کراچی کے ایک ایک حصے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور اس پر کسی قسم کا سمجھونہ نہیں کیا جائے گا۔

………………………………………………………………………………………………………………………………………………….

جامعہ کراچی: ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور ریگولرکے امتحانی فارم جمع کرانے کا آخری موقع
*ایم اے ریگولر وپرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 02 جولائی سے شروع ہوں گے.

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میںایک دن کی توسیع کردی گئی ہے ۔ ایسے طلباوطالبات جو تاحال کسی بھی وجہ سے اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکے وہ 27 جون 2019 ءکو اپنے امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔

ایم اے پرائیوٹ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ ایم اے ریگولر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم6000 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں ۔طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واﺅچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2012 ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن/ انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔ ایم اے ریگولر وپرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 02 جولائی 2019 ءسے شروع ہوں گے۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

جامعہ کراچی: ایم اے ،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے آخری موقع.

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے ،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میںایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ ایسے طلباوطالبات جو تاحال کسی بھی وجہ سے اپنے رجسٹریشن فارم جمع نہیں کراسکے وہ 27 جون 2019 ءکو اپنے رجسٹریشن فارم جمع کراسکتے ہیں۔

طلباوطالبات اپنے رجسٹریشن فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1000 روپے فیس کے ساتھ مذکورہ تاریخ کو فارم جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔رجسٹریشن فارم اور بینک واﺅچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واﺅچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کاﺅنٹرنمبر03 پر جمع کراسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here