انڈونیشی کونسل جنرل کا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا دورہ

0
853

انڈونیشی کونسل جنرل کا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا دورہ
ڈاکٹر ہادی نینگریٹ نے ادارے کی سائینسی و تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی، ترجمان بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی
پروفیسر اقبال چوہدری نے کونسل جنرل کی ادارے میں آمد کا خیر مقدم اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں انڈونیشیا کے کونسل جنرل ڈاکٹر جونے کنکورو ہادی نینگریٹ نے پاکستان کے معروف تحقیقی ادارے ”بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی“ کا دورہ کیا، اور ادارے کے انفرااسٹرکچر اور یہاں کی سائینسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے انڈونیشی کونسل جنرل کی ادارے میں آمد کا خیر مقدم کیا۔ انڈونیشی کونسل جنرل اور پروفیسر اقبال چوہدری کے درمیان دو طرفہ امور پر تبادلہئ خیال ہوا۔ ڈاکٹر ہادی نینگریٹ نے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں جوائنٹ ریسرچ کے لئے آئے ہوئے انڈونیشیاء کی یونیورسٹی آف ایرلنگا کے طالب علموں سے ملاقات بھی کی۔ بین الاقوامی مرکز کے سربراہ سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر ہادی نینگریٹ نے بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے انفرااسٹرکچر اور یہاں کی سائینسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس ادارے نے کیمیائی اور حیاتیاتی میدان میں ترقی کے کئی سنگِ میل طے کیے ہیں، انہوں نے کہا انڈونیشی حکومت پاکستانی اور انڈونیشی ماہرین کے درمیان قریبی تعلقات کی امید رکھتی ہے۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے اُمید ظاہر کی کہ مشترکہ تحقیقی پروگرام سے دونوں ممالک کے درمیان مذید بہتر تعاون کی فضا قائم ہوگی۔ انھوں نے کہا بین الاقوامی مرکز اپنی نوعیت کا واحد پاکستانی تحقیقی ادارہ ہے جونہ صرف آئی ایس او سے سند یافتہ ہے بلکہ “یونیسکو، ڈبلیو ایچ او، او آئی سی اور این اے ایم سائینس اور ٹیکنا لوجی سینٹر فار ایکسلینس کے منصب پر بھی فائز ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here