کے۔ ڈی۔ اے ورک چارج جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ڈائیریکٹر جنرل کے دفتر کے باہر بھرپور احتجاج کیا گیا۔

0
1222

کے۔ ڈی۔ اے ورک چارج جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ڈائیریکٹر جنرل کے دفتر کے باہر بھرپور احتجاج کیا گیا۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ذمہ داران نے اپنے بیانیہ میں کہا ہے کہ آج کے۔ ڈی۔ اے کی چار بڑی یونینز کے۔ ڈی۔ اے ایمپلائز یونین، کے۔ ڈی۔ اے وطن پرست لیبر یونین، کے۔ ڈی۔ اے لیبر یونین اور کے۔ ڈی۔ اے اسٹاف یونین ورک چارج ملازمین کی بحالی کیلئے ایک پیج پر متفق ہیں جو کہ خوش آئندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دستور پاکستان اور کے۔ ڈی۔ اے سروس رولز بک کے تحت ہم تمام ملازمین ریگولر ہو چکے ہیں۔ اسکورٹنی کمیٹی کے اراکین پچھلے 01 سال سے رشوت خوری کرنے کے عوض جان بوجھ کر سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ افسران نے ادارے میں افسر شاہی پھیلا کر رکھی ہے۔ کے۔ ڈی۔ اے انتظامیہ ورک چارج ملازمین کی دشمنی میں اندھی ہو چکی ہے۔
اگر ورک چارج ملازمین کی اسکورٹنی کا جلد نتیجہ نہیں دیا تو اگلے دو ہفتے بعد سوک سینٹر کے سامنے والی مین روڈ کو بلاک کر دیں گے اور بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے کراچی پریس کلب پر انتظامیہ کے خلاف پریس کانفرنس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کے۔ ڈی۔ اے انتظامیہ ورک چارج ملازمین کی گرانٹ ہر ماہ اپنی جیبوں میں ڈال کر گھر لے کر جا رہی ہے جبکہ ورک چارج ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here