دوسرا ایس ایس بی سجاس انٹر میڈیا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کا فائنل اے آر وائی ویب اور آج ٹی وی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

0
1058

دوسرا ایس ایس بی سجاس انٹر میڈیا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کا فائنل اے آر وائی ویب اور آج ٹی وی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر / طلعت محمود) ایس ایس بی سجاس انٹر میڈیا ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل اے آر وائی ویب اور آج ٹی وی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایسٹرن اسٹار کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ جی این این نیوز کو اج ٹی وی کے ہاتھوں دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسرے سیمی فائنل کے مہمان خاص ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی کنورایوب نے سجاس کی جانب سے میڈیا ہاوسز کے ورکرز کے لئے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو بہترین کاوش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس او پی کے تحت ٹورنامنٹ کا انعقاد سب کے لئے مثال ہے۔سجاس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا.. جی این این نیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سید اوسامہ کے 35 رنز کی مدد سے مقررہ اوور میں 9 وکٹوں پر 132 رنز کا حدف دیا۔اج ٹی وی کے علی رضا چار اوور میں 12 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جواب میں اج ٹی وی کا اغاز اچھا نہ تھا، 56 رنز پر ادھی ٹیم پویلین لوٹ جانے کے باوجود میڈل اڈر بیسٹمن اکبر علی اور ظہیر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ظہیر 20 رنز بناکر احسان خان کا شکار ہوئے جبکہ میچ کے دوران زخمی ہونے کے باوجود اکبرعلی 17 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ اج ٹی وی نے مطلوبہ حدف 19 ویں اوور میں 08 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ظہیر اور اکبر علی میچ وننگ انگز کھیلنے پر مشترکہ طورپر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے احسان خان اور عباد عثمانی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here