بوڑھے اب دوبارہ جوان ہو سکیں گے

0
1524

بوڑھے اب دوبارہ جوان ہو سکیں گے
سائنسدانوں نے طب کے میدان میں تہلکہ انگیز معرکہ سر انجام دیتے ہوئے ایک ایسا طریقہ دریافت کر لیا ہے جس کی بدولت بوڑھے اب دوبارہ جوان ہو سکیں گے، طب کے میدان میں یہ حیر انگیز کامیابی اسرائیل کے سائنسدانوں نے سرانجام دی ہے۔ طبی ماہرین نے اس طریقہ کار کے ذریعے بوڑھے افراد کو اپنی عمر سے 25 سال کم عمر کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اس طریقہ علاج میں سائنسدان بوڑھے افراد پر آکسیجن تھراپی آزماتے ہیں۔
بوڑھوں کو جوان کرنے کا یہ عمل اسرائیل میں شروع کر دیا گیا ہے۔ خبریں ہیں کہ اب تک تقریباً 35 لوگوں کو اس جدید تحقیق کے ذریعے جوان بنایا جا چکا ہے، اس تحقیق کے روح رواں اسرائیلی پروفیسر شئی ایفریٹی ہیں، انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جن افراد پر یہ آکسیجن تھراپی کا طریقہ استعمال کیا گیا ان کو تین ماہ تک اس علاج معالجے سے گزرنا پڑا، اس حیرت انگیز طریقہ علاج سے ان کی عمریں اپنی اصل عمر سے پچیس سال کم نظر آتی ہیں، غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق لوگوں کی عمریں کم کرنے کے اس طریقہ علاج میں معمر افراد کو 90 منٹ تک ایک دباؤ والے چیمبر میں بٹھایا جاتا ہے، یہ عمل ہفتے میں پانچ دن جبکہ مکمل طور پر تین ماہ تک عمل میں لایا جاتا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here