جامعات میں میڈیکل الاؤنس میں اضافہ، سن کوٹہ کا اطلاق جیسے مسائل کا حل تمام ملازمین کا بنیادی حق ہے،محمد فرحان خان

0
2645
محمد فرحان خان،صدر ایمپلائز ویلفیر ایسوسی ایشن، جامعہ کراچی میڈیا سے بات کرتے ہوئے

مورخہ 14 جنوری 2020 بروز منگل، لاڑکانہ پریس کلب پر احتجاج، شرکا سے خطاب کے دوران صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوے نائب صدر آل سندھ فیڈریشن یونیورسٹیز اور صدر ایمپلائز ویلفیر ایسوسی ایشن، جامعہ کراچی محمد فرحان خان، کا احتجاج میں سندھ کی تمام جامعات میں شیخ الجامعات کی جانب سے جاری لاقانونیت، اقرابا پروی اور ملازمین دشمن پولیسیز پر سندھ حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل۔
محمد فرحان خان نے مزید کہا کہ جامعات میں میڈیکل الاؤنس میں اضافہ، سن کوٹہ کا اطلاق جیسے مسائل کا حل تمام ملازمین کا بنیادی حق ہے جس سے شیخ الجامعات اپنے ملازمین کو محروم کرنے کی مزموم سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔ ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ ملازمین کے جائز حقوق اور مرعات پر شیخ الجامعات کی جانب سے لگائی جانی والی قدغنوں کا جلد از جلد ازالہ کریں تاکہ ملازمین میں پھیلی ہوئی بیچنی اور غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ممکن ہو۔
فرحان خان نے بلخوص شہید موحترمہ بنظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی شیخ الجامعہ انیلہ عطا الرحمن کی اپنی یونیورسٹی کے ایمپلائز ویلفیر کے صدر نور محمد ھلیو اور دیگر کمیٹی ممبران کے خلاف جھوٹی، بے بنیاد ایف، آئی، ار درج کرانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور وزیر اعلی سے مطلبہ کیا کہ یہ جھوٹی ایف، آئی،ار فلفور واپس لی جائے اور انیلہ عطا الرحمن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے، اور تمام جامعات کے مسائل یکساں بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ خطاب کے اخیر میں فرحان خان نے پاکستان زندباد کا نعرہ لگایا اور شرکا اور صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here