اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز 2020 شروع ہوگئی

0
1060

اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز 2020 شروع ہوگئی
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز 2020
سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگئی ہے، گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی کراچی اور سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الدین تھے، اس موقع پر پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں، نائب صدر جعفر علی شاہ، سائوتھ ایشین تھروبال فیڈریشن کے نائب صدر عدنان وہرا، پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر سلیم احمد، سیکرٹری جنرل شارق صدیقی، سندھ آچری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منصور شہزاد کے علاوہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، افتتاحی روز فٹ سال کے دو میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں عزیز آباد الیون نے کر اچی سٹی کو 4-7 گول سے اور دوسرے میچ میں خالق الیون نے نیو ناظم آباد کو 4-7 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، فٹ سال کے ایونٹ میں 35 ٹیمیں ناک آوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی، پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث چار مقابلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں تھروبال، آرچری، فٹ سال اور روپ سکیپنگ شامل ہیں، یہ تمام مقابلے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں ہو رہے ہیں، دو زوزہ تھروبال کے مقابلے 28 اور 29 نومبر کو، ایک روزہ آرچری اور روپ سکیپنگ کے مقابلے 28 نومبر کواور 6 روزہ فٹ سال کے مقابلے 24 سے 29 نومبر تک منعقد ہورہے ہیں، ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کرونا وائرس کی دوبارہ شروع ہونے والی لہر سے گیمز میں کھیلوں کے مقابلوں کی تعداد کم رکھی گئی ہے اور آئندہ برس پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک گیمز جون جولائی اسلام آباد میں ہونگے جس کی میزبانی کے فرائض اسلام آباد سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن انجام دے گی جس میں پندرہ کھیلوں کے مقابلے رکھے جائیں گے اور ان کھیلوں کے مقابلوں میں ملک بھر سکولوں کے طلبا ء و طالبات حصہ لیں گے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here