پانچویں انٹر ڈسڑکٹ بوائز گرلزٹگ آف وار چیمپئن شپ سینٹرل کے نام

0
1361
مہما ن خصوصی اعجاز احمد اعوان انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن شپ گرلزکی فاتح سینٹرل کی کپتان کو ٹرافی دے رہے ہیں ۔ سندھ ٹگ آف وار کے سیکریٹری جاوید اقبال ،احمد علی راجپوت ،کراچی کے صدر محسن علی خان ،گلفراز خان ،امتیاز شیخ ،سلمان صدیقی اور دیگر بھی موجود ہیں
مہما ن خصوصی اعجاز احمد اعوان انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن شپ کی فاتح سینٹرل کے کپتان کو ٹرافی دے رہے ہیں ۔ سندھ ٹگ آف وار کے سیکریٹری جاوید اقبال ،احمد علی راجپوت ،کراچی کے صدر محسن علی خان ،گلفراز خان ،سلمان صدیقی اور دیگر بھی موجود ہیں

پانچویں انٹر ڈسڑکٹ بوائز گرلزٹگ آف وار چیمپئن شپ سینٹرل کے نام
فائنل میں ساءوتھ کو شکست ،گرلز کا ایونٹ بھی سینٹرل نے جیتا ،ایسٹ کو ناکامی کا سامنا
اعجاز احمد اعوان نے انعامات تقسیم کیے ،بین الصوبائی ایونٹ کراچی میں ہوگا ،راجپوت
کراچی :(اسپورٹس رپورٹر) دفاعی چیمپئن ڈسٹرکٹ سینٹرل نے پانچویں آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ میں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کر لیا جبکہ گرلز میں بھی سینٹرل نے دفاعی چیمپئن ایسٹ کو شکست دے کر میلہ جیتا ۔ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی اور کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ ایونٹ کا انعقاد سندھ ٹگ آف وار ایرینا میں کیا گیا تھا ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایشال ٹیکسٹائل کے اونراعجاز احمد اعوان تھے جنہوں نے فاتح ٹیموں کو ٹرافی دی اور میڈلز بھی تقسیم کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے ایونٹ میں شریک ٹیموں کوعمدہ کھیل پر مبارکباد دی اور سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کو مستقبل میں بھی اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ چیف پیٹرن گلفراز احمد خان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر سندھ اور کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشنز مبارکباد کی مستحق ہیں ۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمدعلی راجپوت نے کہا کہ ٹگ آف وار کا کھیل جاوید اقبال کی بدولت سندھ بھر میں مقبول ہو رہا ہے ۔ نامساعد حالات کے باوجود ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں ،آئندہ برس بین الصوبائی ٹگ آف وار چیمپئن شپ اور کوچنگ و ٹیکنیکل کورس کراچی میں منعقد کروانے میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں سفارش کروں گا ۔ سندھ کے سیکریٹری جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ انٹر ڈویژن کی تیاری بھی شروع کر دی ہے جو جلد ہی شیڈول کیا جائے گا کوشش ہے کہ کلینڈر ائیر کے تمام ایونٹس مکمل کر لیے جائیں ۔ میں اپنے اسپانسرز اور فائنلز میں آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان کا کہنا تھا کہ ٹگ آف وار ایونٹ کا میاب انعقاد پر جاوید اقبال ،محمد ندیم اور ان کی پوری ٹیم کی شب وروز محنت کا نتیجہ ہے ،انٹر ڈویژن کا ایونٹ بھی اسی انداز سے منعقد کیا جائے گا ۔ بوائز کے سیمی فائنل میں سینٹرل نے کورنگی کو اور ساءوتھ نے ایسٹ کو سخت مقابلے کے بعد2-1سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی جہاں سینٹرل نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ساءوتھ کو2-0سے زیر کر کے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا ۔ گرلز کے سیمی فائنلز میں سینٹرل نے ملیر کو اور ایسٹ نے ساءوتھ کو شکست دے کر ٹایءٹل میچ کے لئے کوالیفائی کیا جہاں سینٹرل نے ایسٹ کو 2-1سے زیر کر کے ٹرافی اپنے نام کی ۔ فائنل کی تقریب کے مہمان خصوصی ایشال ٹیکسٹائل کے اونراعجاز احمد اعوان تھے جبکہ اس موقع پرراجا عبدالحمید،امتیاز شیخ ،صفدر انصاری ،توصیف شاہ ،پرویز ارسلان،عرفان ،مسز شبانہ ،قاضی نعمان ،ایاز غزنوی،فرخ بدر،نیشنل بینک کے انور فاروقی ،انٹر نیشنل مبشر مختار،عظمت پاشا،اکبر قائمخانی ،ریاض صدیقی ،خالدہ ناز،امبر نذیر،فہمیدہ ضمیر،فرحان ،فیصل ،سرفراز الدین ،ساجد الدین،فارق صدیقی،محمد اختر ،طلعت ادریس،چوہدری تنویر،فضل اور رفعت جہاں نے بھی دیکھا ۔ ٹیکنیکل آفیشلز کے فراءض نصرت حسین ،عمیرہ صدیقی ،خالدہ افتخار،مزمل حسین ،اخلا ق بخاری ،اصغر اور عمر شاہین نے انجام دیے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here