سافٹ بال فیڈریشن کی عائشہ اعجاز نے فرسٹ ایتھلیٹ فورم کوئز مقابلوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

0
1151

سافٹ بال فیڈریشن کی عائشہ اعجاز نے فرسٹ ایتھلیٹ فورم کوئز مقابلوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
کراچی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایتھلیٹ کمیشن کے زیراہتمام فرسٹ ایتھلیٹ فورم کوئز مقابلوں میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی عائشہ اعجاز نے دو مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹاپ کیا واضح رہے کہ ڈاکٹرز اور ماہرین کیجانب سے فورم میں شریک کھلاڑیوں کو ڈوپنگ، انجریز، ڈائیٹ پلان، ہراسمنٹ،انٹرنیشنل ٹریولنگ اور کھلاڑیوں کے حقوق اور فرائض سے متعلق دئیے گئے لیکچرز اور ملٹی میدیا کے ذریعے فراہم کردہ معلومات کے حوالے سے فورم کے دوران کوئز مقابلوں کااہتمام کیا گیا تھا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر عائشہ اعجاز کو اعزازی شیلڈ اور تحائف دئیے اس موقع پر جنرل (ر) عارف حسن کاکہنا تھا کہ فورم کے دوران کو ئز مقابلوں کا مقصدکھلاڑیوں کو ذہنی طور پر بھی مضبوط بنانا تھا خوشی ہوئی کہ کھلاڑی کھیل کے شعبے میں مہارت کے ساتھ ساتھ اپنے کھیل کی معلومات بھی رکھتا ہے دریں اثناء پاکستان واپڈا کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل (ر) مزمل حسین، پی او اے کے نائب صدور شوکت جاوید، چودھری محمد یعقوب، سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود، سافٹ بال فیڈریشن کی چیئرپرسن تہمینہ آصف اور ایتھلیٹ کمیشن کے چیئرمین محمد انعام بٹ نے پوزیشن ہولڈرعائشہ اعجاز کو مبارکباد دی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here