فلمی صنعت کے لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سے بہتر دنیا میں کوئی کام نہیں ہے

0
1298
اداکار مصطفے قریشی دیوالی کے موقع پر ساجن ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے مستحقین ہندو کمیونیٹی کے 250 خاندانوں کو تحائف دے رہے ہیں اس موقع پر اطہر جاوید صوفی اور ساجن جے ڈی بھی موجود ہی

فلمی صنعت کے لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سے بہتر دنیا میں کوئی کام نہیں ہے
کراچی:(کلچرل رپورٹر) فلمی صنعت کے لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سے بہتر دنیا میں کوئی کام نہیں ہے۔ دنیا کا ہر مذہب محبت، امن اور انسانیت کا درس دیتا ہے۔ سماجی خدمات بھی عبادت کا حصہ ہے۔ دیوالی کی خوشیوں میں مستحقین کو شامل کرنا اور ان کی مالی معاونت اور نئے کپڑوں اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا تقسیم کرنا عین عبادت ہے۔ وہ کراچی میں ساجن ہیومینیٹی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ہندو مذہب سے وابستہ 250 سے زائد خاندانوں میں دیوالی کی خوشیوں میں مستحقین کو شامل کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اطہر جاوید صوفی ساجن ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں ساجن ڈی جے اور ٹرسٹ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ مصطفی قریشی نے کہا کہ ساجن اور ان کی ٹیم اچھا نیک کام کررہی ہے حالانکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر ساجن ڈی جے نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتی مذاہب سے وابستہ افراد کو مذہبی تہوار جوش و خروش سے منانے کی اجازت ہے۔ پاکستان ہندو کمیونٹی بھی مسلم کمیونٹی کے شانہ بشانہ سماجی خدمات انجام دے رہی ہے، جنہیں حکومت پاکستان کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ ساجن ٹرسٹ رمضان المبارک میں مسلم برادری کے مستحقین میں بھی عید گفٹ باقاعدگی سے تقسیم کرتا ہے کیوں کہ بلاتفریق انسانیت کی خدمت ہی ہمارا عزم اور دھرم ہے۔ ساجن ٹرسٹ ہر سال بلامعاوضہ ہندو جوڑوں کی شادی کا بھی اہتمام کرتا ہے اور معقول جہیز کا بھی بندوبست کرنا ہے۔ اسی طرح مسلم افراد کی شادی کا بھی اہتمام کرتا ہے، جس کے لیے نہ صرف ہندو مخیر حضرات بلکہ مسلم مخیر حضرات بھی ہمارے ٹرسٹ پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ صرف کراچی تک نہیں بلکہ پورے سندھ میں بھی سماجی خدمات جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here