ون ٹائم اسپیشل چانس امتحان برائے 2020 ء کے تحت امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

0
1461

ون ٹائم اسپیشل چانس امتحان برائے 2020 ء کے تحت امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان
کراچی :(اسٹاف رپورٹر) انچارج سیمسٹر ایگزامینیشن سیکشن جامعہ کراچی ڈاکٹر تاثیر احمد خان کے مطابق 1974 ء سے تاحال جامعہ کراچی کے ایسے طلبہ جن کاجامعہ کراچی میں مارننگ وایوننگ پروگرام اور الحاق شدہ کالجزکے تحت کا انرولمنٹ / ری انرولمنٹ ختم ہوچکا ہے اور وہ ایک یا زائد کورسز میں فیل ہونے کے باعث اپنا ڈگری کورس مکمل نہیں کرسکے ہیں وہ ون ٹائم اسپیشل چانس امتحان برائے 2020 ء کے تحت23 نومبر2020 ء سے منعقد ہونے والے امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔اس سلسلے میں طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ شعبے کے سربراہ / ڈائریکٹر / انچارج سے جبکہ الحاق شدہ کالجز اور انسٹی ٹیوٹس کے طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ کالجز کے پرنسپلز/ ڈائریکٹرز سے تصدیق کرانے کے بعد 18 نومبر2020 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔
طلبہ اپنے فارم 2500 روپے فی کورس کے حساب سے 18 نومبر تک بغیر لیٹ فیس جمع کراسکتے ہیں۔ون ٹائم اسپیشل چانس ایگزامینشن کے فارم وفیس جمع کرانے کے لئے طلبہ برسرآفس/ اولڈ ایڈمنسٹریشن بلاک تھرڈ فلور پر واقع اسٹوڈنٹس ٹریکنگ سیل سے رجوع کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ویلیڈ انرولمنٹ کے حامل طلبہ اور ایسے طلبہ جو تین یا اس سے زائد مرتبہ فیل ہوچکے ہیں وہ ون ٹائم اسپیشل امتحانات برائے 2020 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔علاوہ ازیں شارٹ آف اٹینڈ نس اورفرسٹ،سیکنڈ ڈویژن حاصل کرنے والے طلبہ مذکورہ امتحانات میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔علاوہ ازیں ری انرولمنٹ کرانے والے طلبہ کو 5000 روپے فیس بھی جمع کرانی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here