بی اے ایل ایل بی سال اول ودوئم،بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر اور ایل ایل بی سال آخر کا امتحانی شیڈول جاری

0
1321

بی اے ایل ایل بی سال اول ودوئم،بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر اور ایل ایل بی سال آخر کا امتحانی شیڈول جاری
کراچی :(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی اے ایل ایل بی سال اول ودوئم،بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر اور ایل ایل بی سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کا امتحانی شیڈول جاری کردیا گیا ہے،جس کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر اور ایل ایل بی سال آخر کے امتحانات06 نومبر2020 ء تا14 نومبر 2020 ء تک جبکہ بی اے ایل ایل بی سال اول ودوئم کے امتحانات 14 نومبر2020 ء تا 25 نومبر2020 ء تک جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں منعقد ہوں گے۔
تمام امتحانات دوپہر 2:00 تاشام5:00 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز دوپہر2:30 تاشام 5:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ کراچی: ایم بی بی ایس تھرڈ،فورتھ پروفیشنل اور بی ڈی ایس فرسٹ،سیکنڈ پروفیشنل کا امتحانی شیڈول جاری*
ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ،فورتھ پروفیشنل اور بی ڈی ایس فرسٹ،سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کا امتحانی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات 07 تا13 نومبر2020 ء تک جبکہ ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کے امتحانات16 تا23 نومبر2020 ء تک منعقد ہوں گے۔
بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات 06 تا17 نومبر2020 ء جبکہ بی ڈی ایس سکینڈ پروفیشنل کے امتحانات 19 تا26 نومبر2020 ء تک منعقد ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here