جامعہ کراچی کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کی کمپیوٹر لیب کی چھت گر گئی ہے

0
606

جامعہ کراچی کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کی کمپیوٹر لیب کی چھت گر گئی ہے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کی کمپیوٹر لیب کی چھت گر گئی ہے ۔ بایو کیمسٹری سمیت متعدد شعبہ جات کی چھتیں اور راہداریاں بھی انتہائی مخدوش حالت میں ہیں ، جس پر انحنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ سمیت کسی بھی شعبہ نے کوئی توجہ نہیں دی ہے.
گزشتہ روز جامعہ کراچی کے لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس ڈیپارٹمنٹ کی کمپیوٹر لیب کی چھت گر گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے چھت کے ملبے تلے دو سے تین اسپلٹ ایئر کنڈیشن اور 22 سے زائد کمپیوٹر اور دیگر متعلقہ سامان مکمل طور پر تباہ ہو کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے جامعہ کو دہرے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تاہم کلاس کے نہ ہونے کی وجہ سے اور عملہ بھی موجود نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
اس حوالے سے لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج فرحت حسین نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ یہ اچانک ہوا ہے ، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ عمارت کی چھت گر سکتی ہے ۔ جس کی وجہ سے انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو کوئی خط نہیں لکھا تھا۔
جامعہ کراچی کے متعدد شعبہ جات کی راہداریوں اور خود شعبہ جات کی بالائی چھتوں کی حالات نا گفتہ بہ ہے ۔ جس کی وجہ سے چھت کے گرنے سے کبھی بھی نقصان کا سامنا کیا جا سکتا ہے ۔اس حوالے سے ڈیپارٹمنٹس اور انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مکمل غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here