شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا بی کام پرائیوٹ کے امتحانی پرچوں کے جانچ کے لئے قائم سینٹرلائزڈاسسمنٹ سیل کا دورہ
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا بی کام پرائیوٹ کے امتحانی پرچوں کے جانچ کے لئے قائم سینٹرلائزڈاسسمنٹ سیل کا دورہ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالدمحمودعراقی نے جمعرات کے روز بی کام پرائیوٹ کے امتحانی پرچوں کے جانچ کے لئے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن جامعہ کراچی میں قائم کئے جانے والے سینٹرلائزڈاسسمنٹ سیل کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ناظم امتحانات جامعہ کراچی نے بتایا کہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی ہدایت پر مذکورہ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ کروناوائرس کی درپیش صورتحال کی وجہ سے فروری میں بی کام پرائیوٹ کے ملتوی ہونے والے امتحانات کے نتائج کے بروقت اجراء کو یقینی بنایا جاسکے۔
واضح رہے کہ کرونا وائر س کی وجہ سے بی کام پرائیوٹ کے 28 فروری 2020 ء سے 06 مارچ2020 ء تک ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے تھے اور ملتوی ہونے والے امتحانات 25 اکتوبر 2020 ء سے شروع ہوچکے ہیں جو 06 نومبر 2020 ء تک جاری رہیں گے۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ناظم امتحانات جامعہ کراچی کو ہدایت کی کہ طلبہ کے قیمتی سال کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے،نتائج کے اجراء کو یقینی بنایا جائے