فزیکل ایجوکیشن ڈیویلپمینٹ اینڈ پیس فائونڈیشن پاکستان(پی ڈی پی)

0
752

فزیکل ایجوکیشن ڈیویلپمینٹ اینڈ پیس فائونڈیشن پاکستان(پی ڈی پی)
پی ڈی پی فائونڈیشن پاکستان کےتحت حیدرآباد میں “وومین امپاورمینٹ تھرو فٹبال” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
سوسے زائد خواتین کھلاڑیوں و آفیشلز کی شرکت۔سابق سیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن اعظم خان نے افتتاح کیا۔وومین فٹبال کے فروغ کے لیئے تعاون کرینگے۔ مہمان خصوصی کا خطاب
سابق چیئرمین ڈی ایف اے دادو پرویزشیخ، حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی معید شیخ مہمان اعزازی تھے۔آرگنائزرز احمد نواز، نسیمہ شاہ و دیگر نے اعزازی شیلڈ و اجرک پہنائی۔
حیدرآباد:(اسٹاف رپورٹر ) فزیکل ایجوکیشن ڈیویلپمینٹ اینڈ پیس فائونڈیشن پاکستان(پی ڈی پی) کے زیر اہتمام فیئر نیٹ ورک U.K کے پروجیکٹ کے تحت حیدرآباد میں فٹبال کی کھلاڑیوں، فزیکل ایجوکیشنسٹس اور کوچز کے لیئے ” وومین امپاورمینٹ تھرو فٹبال” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ دی لیڈز کالج حیدرآباد میں منعقدہ مذکورہ سیمینار میں ایک سو سے متعلقہ خواتین و آفیشلز شریک ہوئے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق سیکریٹری و صدر سندھ فٹبال ایسوسی ایشن و ڈی ایف اے حیدرآباد حاجی محمد اعظم خان تھے جبکہ دیگر اعزازی مہمانوں میں سینیئر ڈی پی ای و سابق چیئرمین ڈی ایف اے دادو پرویز احمد شیخ، حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی، جسٹس آف پیس عبدالمعید شیخ تھے۔دیگر معزز مہمانوں میں پروفیسر محبوب علی، مختیار بھٹی،ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن، ڈاکٹر شرین بھٹی،زرقا روبی، بشری عمران، راحیلہ میمن، سیدہ علیزہ شاہ ثروت افزاء، عائشہ ارم،ظفروحید، نرملا دیوی، سادیہ ارسلان،شاہد بلوچ،انور بلوچ، راجپوت،رمیز راجہ،مراد خان، کرارا حسین اور دیگر شامل تھے جنہیں پی ڈی پی کے صدر احمد نواز و دیگر عہدیداران و آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سیدہ نسیمہ شاہ، اسماعیل قمبرانی، عبداللہ قادری، خلیل الرحمن، حیسن امام قادری نے اجرک کے تحائف اور یادگاری شیلڈ و اسناد پیش کیں۔ سیمینار میں وومینز امپاورمینٹ کے حوالے سے لیکچرز دیئے جائیں گے۔تلاوت کلام پاک اور خوش آمدید کے کلمات کے بعد پی ڈی پی کے صدر احمد نواز نے پروجیکٹ کی اہمیت اور فائونڈیشن کی بحوالہ فٹبال متاثرکن کارکردگی رپورٹ پیش کی اور شرکاء سے داد حاصل کی۔اس موقع پر انہوں نے گزشتہ برس کارڈف UK میں ہوئے ہوم لیس ورلڈ کپ میں شرکت اور کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا اور منتخب شرکاء کو یادگاری شرٹس پیش کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here