نویں سندھ انٹر ڈویژنل سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ

0
1403

نویں سندھ انٹر ڈویژنل سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ
عاصم منور نے گیند کو کک لگاکر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا
حیدرآباد :(اسٹاف رپورٹر) نویں سندھ انٹر ڈویژنل سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن اور حیدرآباد سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور مریم ڈویلپمنٹ سوسائٹی اور سائنو فرٹیلائزر کے تعاون سے حیدر آباد کے ایم سی بی ہال میں شروع ہوگئی ۔سندھ چیمپئن شپ میں حیدرآباد ،میرپورخاص ،لاڑکانہ ،سکھر ،بینظیر آباد اور کراچی کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔
چیمپئن شپ کا افتتاح سائنو فرٹیلائزر کے سی ای او عاصم منور نے گیند کو کک لگاکر کیا ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد اور فوکل پرسن مریم کیریو نے کہا کہ ہم حیدرآباد سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نےحیدرآبادمیں شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا اور کہا کہ ہم اپنے تمام ڈویژنز کی مدد اور رہنمائی کرتے رہیں گے ۔چیئرمین سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں تمام 6 ڈویژنز کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں میں تمام ڈویژنز کے صدور اور سیکریٹریز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کے وہ اپنے اپنے ڈویژن میں سیپاک ٹاکرا کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔اس موقع پر پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری نوشاد احمد خان نے کہا کہ سیپاک ٹاکرا پورے ملک میں بہت تیزی سے فروغ پا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو چیمپئن شپ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مخدوم ارشاد نے کہا کہ پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن گذشتہ کئی سالوں سے سیپاک ٹاکرا کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے بہت محنت سے کام کررہے ہیں اس بات کا ثبوت یہاں موجود بہت سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی موجودگی ہے جسکا سہرا نوشاد احمد اور انکی ٹیم کو جاتا ہے ۔تقریب کے مہمان خصوصی عاصم منور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں آکر بے حد خوشی محسوس کررہا ہوں جو کھیل ملائشیا ،تھائی لینڈ اور دیگر ملکوں میں بے حد مقبول ہے اسے میں آج سندھ کے کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ رہا ہوں اور انکے درمیان موجود ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ آپ کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھے گا اور مستقبل میں بھی ہم ٹورنامنٹ وغیرہ کرواتے رہیں گے۔ اس موقع پر سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت ،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ ،رکن سلیکشن کمیٹی عارف وحید خان ،عمر شاہین ،شہروز علوی ،محمد خالد ،عبدالرحیم ،اختر ملک اور دیگر بھی موجود تھے ۔
پہلے روز مردوں کے مقابلوں میں کراچی نے گروپ اے میں میرپورخاص کو 2-0 اور لاڑکانہ کو 2-0 سیٹ سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ میرپور خاص نے لاڑکانہ کو 2-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا گروپ بی میں بینظیر آباد نے سکھر کو 2-0 اور حیدر آباد کو 2-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ گروپ اے میں خواتین کے مقابلوں میں کراچی نے میرپورخاص اور لاڑکانہ کو 2-0 سیٹ سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ میرپورخاص نے لاڑکانہ کو 2-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی گروپ بی سے بینظیر آباد اور حیدرآباد نے سیمی فائنل کیلئے اپنی جگہ پکی کرلی۔مردوں کے سیمی فائنل میں کراچی اور لاڑکانہ اور دوسرے سیمی فائنل میں بینظیرآباد اور میرپورخاص آمنے سامنے ہونگے جبکہ خواتین کے سیمی فائنلز میرپورخاص اور حیدرآباد اور کراچی و بینظیر آباد کے درمیان ہونگے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here