سیکنڈ لاءاسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ مسلسل دوسری بار ایس ایم لاءکالج نے جیت لی

0
1607

سیکنڈ لاءاسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ مسلسل دوسری بار ایس ایم لاءکالج نے جیت لی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سیکنڈ لاءاسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ مسلسل دوسری بار ایس ایم لاءکالج نے جیت لی۔ عمران احمد ملاح مین آف دی ٹورنامنٹ قرار، سیکریٹری سروسز جنرل ایڈمن سندھ نسیم الغنی سہتو اور ایڈیشنل کمشنر اسد علی خان نے سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس انور منصور خان، جسٹس (ر) قمرالدین بوہرا کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔ پی آئی بی لاءکالج دادو لیگ کی رنر اپ رہی۔
جسٹس ہیلپ لائن اور لاءکرکٹ اسپورٹس بورڈ کے سربراہ ندیم شیخ ایڈووکیٹ کے زیر انتظام سیکنڈ لاءاسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ کا فائنل مقابلہ مسلسل دوسری بار ایس ایم لاءکالج نے پی آئی بی لاءکالج دادو کو آسان مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے کر جیت لیا۔ پی آئی بی لاءکالج دادو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 123 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ ایس ایم لاءکالج کی ٹیم نے 16 اوورز میں 3 وکٹ پر 124 رنز بناکر میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ ونر ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ 50 ہزار روپے نقد چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے سیکریٹری سروسز جنرل ایڈمن نسیم الغنی سہتو نے پیش کیے۔ لیگ کے فائنل میچ کا آغاز صوبائی مشیر وزیراعلیٰ یونیورسٹیز نثار احمد کھوڑو نے کیا۔ دونوں ٹیموں کا پہلی اننگز کے خاتمے پر ڈی آئی جی ساﺅتھ جاوید اکبر ریاض سے کروایا گیا۔ فائنل کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیف سیکریٹری کی نمائندگی سیکریٹری جنرل ایڈمن سروسز نسیم الغنی سہتو، کمشنر کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر اسد علی خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز، اسناد، ونر ٹرافی، مین آف دی میچ کے میدلز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس انور منصور خان، جسٹس (ر) قمرالدین بوہرا، جسٹس (ر) ندیم اظہر صدیقی، ٹیکس بار کے عبدالقادر میمن، سیکریٹری بلڈ ٹرانسفیوژن زاہد حسین انصاری، اسحاق علی ایڈووکیٹ، شایان احمد، تاجر رہنما فیصل ندیم، ایس مائیکل ایڈووکیٹ، لیبر لیڈر سید ذوالفقار شاہ، ٹورنامنٹ آرگنائزر سابو جسٹس شہاب سرکی، حارث امین بھٹی، ندیم شیخ ایڈووکیٹ اور دیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر کامیاب کرکٹ لیگ کے انعقاد پر معزز مہمانوں نے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے اچھی کاوش قرار دیا اور آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس کے انعقد میں انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ سیکنڈ لاءاسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ 14 دسمبر سے 19 دسمبر تک جاری رہی۔ لیگ کے تمام لاءکیمپس، تھیمس اسکول آف لائ، ضیاءالدین یونیورسٹی آف لائ، ہمدرد اسکول آف لائ، پی آئی بی لاءکالج دادو اور ایس ایم لاءکالج نے حصہ لیا اور فائنل مقابلے تک ایس ایم لاءکالج اور پی آئی بی لاءکالج دادو نے رسائی حاصل کی اور مسلسل دوسری بار ایس ایم لاءکالج نے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی ونر کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے سیکنڈ لاءاسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ میں معاونت پر تمام اداروں اور شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آرگنائز حارث امین بھٹی کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کو ٹورنامنٹ کی یادگار ٹرافیاں بھی پیش کی گئیں۔ ایس ایم لاءکالج کے کپتان عمران احمد ملاح ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here