پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کےزیراہتمام آزادی کشمیر کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 25 اکتوبرکو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، صدر اعجاز الرحمن

0
1511

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کےزیراہتمام آزادی کشمیر کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 25 اکتوبرکو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، صدر اعجاز الرحمن
اسلام آباد ( اسپورٹس رپورٹر / طلعت محمود ) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کےزیراہتمام آزادی کشمیر کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 25 اکتوبر لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف ، ٹیم ،انٹر یونیورسٹی ، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 29 اکتوبر کو جبکہ فائنل مقابلے 30 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث کھیلوں اورکھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے جس کمی کو پورا کرنے کے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی دل لگا کر محنت کریں تو اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے، اعجاز الرحمن نے کہاکہ آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے،اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ملک بھر سے کھلاڑی اپنی اپنی رجسٹریشن آن لائن کروا سکتے ہیں، اور مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here