بانی ڈیجیٹل پاکستان وسابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے عمار جعفری کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے ملاقات

0
1190

بانی ڈیجیٹل پاکستان وسابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے عمار جعفری کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے ملاقات
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) بانی ڈیجیٹل پاکستان وسابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے عمار جعفری کی وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات،دوران ملاقات عمار جعفری نے جامعہ کراچی کے سینٹر فارڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی خواہش کا اظہار کیا۔ دوران ملاقات باہمی امور پر تبادلہ خیال گیا۔عمار جعفری نے سینٹر فارڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی میں مستقبل قریب میں متعارف کرائے جانے والے مختلف پروگرامز پر اطمینان کا اظہار کیا اورہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔دوران گفتگوباہمی اشتراک سے ڈیجیٹل فارنسک کے موضوع پر سیمینارز،ورکشاپس اور تربیتی کورسز کے انعقاد پر زوردیا گیااوران تربیتی پروگرامز کے انعقاد کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں،عدلیہ اور کارپوریٹ سیکٹر کے لئے باصلاحیت افرادی قوت کو تیار کرنا ہے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی تمام انسانی سرگرمیوں کا انحصار موجودہ دور میں سائبر سسٹم سے جڑاہواہے۔جس میں ای کامرس،فائنانس،صحت،توانائی،تفریح،ابلاغ، قومی دفاع اور دیگر سرگرمیاں سائبرسسٹم کے بغیر نامکمل ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے،ہمیں سائبرسیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،تاکہ کسی بھی ممکنہ سائبر حملے سے محفوظ رہا جاسکے۔
عمار جعفری نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کا بنیادی مقصد ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینا ہے جس میں آڑٹیفیشل انٹیلی جنس،مشین لرننگ،انٹر نیٹ آف تھینگزاورانڈسٹریل ریولوشن 4.0 پر کام کرنا شامل ہیں۔علاوہ ازیں جامعات کے طلباوطالبات کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق انڈسٹریز کے لئے تیارکرنا ہے۔ قومی وبین الاقوامی سطح پر سینٹر فارڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لئے فنڈنگ کا حصول ہے۔اسی حوالے سے ڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی، سیکیورٹی ایکسپرٹس اور پاکستان انفارمیشن سیکیورٹی ایسوسی ایشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی باضابطہ تقریب بھی جلد منعقد کی جائے گی۔
انچارج سینٹر فارڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی ڈاکٹر قمر العارفین نے سینٹر ہذا میں کرائے جانے والے تربیتی سیشن، سیمینارزاورورکشاپس کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here