آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور سعید غنی

0
1274

آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے۔پیپلزپارٹی میں سابق ایم این اے اورایم پی اے اب پیپلز پارٹی میں شامل ہونا شروع ہوگئے ہیں اور جلد ہی دیگر سیاسی جماعتوں کی بڑی وکٹیں بھی گرنے والی ہیں۔ ہم سیاسی جدوجہد میں ہیں کیونکہ اس وقت جمہوریت سوالیہ نشان بن گئی ہے۔آج ایم کیوایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی متحدہ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، شمولیت اختیار کرنے والے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی راشد نے جان، محمد جاوید ناگوری، شہلا رضا، آصف خان، شکیل چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ علی راشد آج ہماری اس جدوجہد میں شامل ہورہے ہیں، جو جدوجہد ہم اس ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے شروع کرچکیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کراچی سمیت ملک بھر میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کواپنی ساکھ گرتی دکھائی دے رہی ہے۔اب کہہ رہے ہیں کورونا پھیل جائیگا۔پہلے کہتے تھے سندھ جلد بازہے۔ کاروبارکھولو۔ہم نے کاروبارکے ساتھ ساتھ زبانیں بھی کھولی ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کی کراچی ڈویژن نے اچھی ریلی نکالی۔ہم مشرف کے پیرو کار نہیں ہیں۔ہم قانون کے مطابق احتجاج کررہے ہیں۔ جلسے اور جلوسوں سے حکومت جائے گی۔نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم نے اس حکومت کو دو سال پرکھا ہے۔دنیا سستے پر جا رہی ہے۔ہم مہنگائی کی طرف جارہے ہیں۔آج ڈی چوک کے پر ملازمین جمع ہیں۔اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ علی راشد پڑھے لکھے منتخب نمائندے رہے ہیں۔یہ ایم کیوایم کے ان لوگوں میں شامل ہیں جن پر کوئی الزام نہیں۔کراچی کی معروف شخصیات جلد پیپلز پارٹی میں شامل ہونگی۔سعید غنی نے کہا کہ نیب نے آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔نیب کو بتانا چاہتا ہوں کہ آصف علی زرداری نہ پہلے کبھی گھبرائیں ہیں نہ اب گھبرائیں گے۔چیئرمین نیب نے ہماری بات کودرست کیاکہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے۔سعید غنی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن تھا۔مساجد میں ایک حد تک نمازی جاسکتے تھے۔ہم نے بھٹو کی برسی کا پروگرام بھی منسوخ کیا گیا۔اس ملک میں ہر طرح کی سرگرمی ہورہی ہے۔احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔ہم نے ریلی میں ماسک بانٹے تھے۔ہم نے جلسے کے لیے لاکھوں ماسک خریدے ہیں۔عمران خان کورونا کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ 18اکتوبر کو پی ڈی ایم کراچی میں بڑا عوامی جلسہ کرے گی۔پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے کہا کہ علی راشد کو ویلکم کرتے ہیں۔انہوں نے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کیا ہے۔ابھی بہت جلد پی ٹی آئی کی بہت سی وکٹیں گرائیں گے۔یہ شمولیت کا سفر جاری رہے گا۔پیپلزپارٹی جلد کراچی میں ایک بڑا بریک تھرو کرے گی۔ پیپلز پارٹی میں شامل والے ہونے سابق رکن قومی اسمبلی علی راشد نے کہا کہ میراتعلق ایم کیوایم سے ہوتا تھا۔کچھ وجوہات کی وجہ سے ان کے ساتھ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے گذشتہ انتخابات میں بھی ایم کیو ایم کی جانب سے ٹکٹ کی آفربھی ہوئی تھی تاہم ذاتی وجوہات کی بنیاد پرغیرسرگرم تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی بنایا ہے اور مجھے ان میں سیاسی ول نظر آرہی ہے۔علی راشد نے کہا کہ کراچی میں اس سال 90 سال کے بعد تباہ کن بارشیں ہوئیں، اربن فلڈ ہرشہرمیں آتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی نے کراچی کوریکارڈ مدت میں صاف کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ سی بی سی اورڈی ایچ اے کے علاقے بھی وزیراعلی نے صاف کروائے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ڈرائینگ روم سیاست ہوتی ہے، لیکن پیپلز پارٹی کی سیاست عوام کی سیاست ہے۔ علی راشد نے کہا کہ میں نواجوانوں سے کہوں گا کہ وہ حقائق دیکھیں، ایسی پارٹی پاکستان میں کہاں ملے گی جس کاچیئرمین نوجوان ہو اور پیپلزپارٹی کام پریقین رکھتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ہم مشرف کے پیروکار نہیں ہیں۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ جلسہ اور جلوسوں سے تبدیلی نہ ہونے کا کہنے والے شہنشاہ ایران کے خلاف ہونے والے عوامی احتجاج سے سیکھیں، جب عوامی احتجاج ہوا تو وہی شہنشاہ محل کے پچھلے دروازے سے بھاگ گیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے بڑا کرونا عمران نیازی ہے، کیونکہ اس کی حکومت میں عوام بے روزگار، مہنگائی کا عذاب، بجلی اور گیس کی بندش، ادویات، پیٹرول اور ڈالر کی قیمتوں کا عذاب بھگت رہی ہے اور صورتحال اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ لوگوں کا تین وقت تو دور ایک وقت کا کھانا بھی مشکل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here