کراچی یونیورسٹی اسسمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ سروس داخلے برائے سال2021 ء کے لئے چاررکنی کمیٹی تشکیل

0
1590

کراچی یونیورسٹی اسسمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ سروس داخلے برائے سال2021 ء کے لئے چاررکنی کمیٹی تشکیل
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کراچی یونیورسٹی اسسمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ سروس(کے یواے ٹی ایس) داخلے برائے سال2021 ء کے لئے چاررکنی کمیٹی تشکیل د ے دی۔کمیٹی میں رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید،پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک،انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز ڈاکٹر صائمہ اختر اور ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پر اکیڈمک کونسل سے منظوری کے بعداین ٹی ایس (نیشنل ٹیسٹنگ سروس) کے بجائے جامعہ کراچی کی اپنی ٹیسٹنگ سروس کراچی یونیورسٹی اسسمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ سروس(کے یواے ٹی ایس) کے ذریعے داخلہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مزید براں مذکورہ ٹیسٹنگ سروس سے نیم سرکاری اورنجی ادارے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔اسی طرح سرکاری، نیم سرکاری اورنجی اداروں کوبھرتیوں کے سلسلے میں بھی ایگزامینیشن کی خدمات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
جامعہ کراچی: ایم بی بی ایس/ بی ڈی ایس،بی پی ایڈ،ایم پی ایڈاور ڈپلومہ ان کارڈیالوجی کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان
ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس(کراچی میڈیکل اینڈ کالج) تعلیمی سال برائے 2020 ء اور بی پی ایڈ (بیچلرآف فزیکل ایجوکیشن)،ایم پی ایڈ(ماسٹر آف فزیکل ایجوکیشن) اور ڈپلومہ ان کارڈیالوجی تعلیمی سال برائے2019-2020 ء کے انرولمنٹ فارم 23 اکتوبر 2020 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس کے طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 23 اکتوبر 2020 ء تک 8000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ 2000 لیٹ فیس کے ساتھ 20 نومبر2020 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔بی پی ایڈ(بیچلر آف فزیکل ایجوکیشن)،ایم پی ایڈ(ماسٹرآف فزیکل ایجوکیشن) اور ڈپلومہ ان کارڈیالوجی کے طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 23 اکتوبر2020 ء تک 2500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 20 نومبر2020 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here