شیخ لجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پر تمام شعبہ جات میں فیومیگیشن،صفائی،سینیٹائزیشن اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے تمام صدورشعبہ جات کو خصوصی گرانٹس جاری

0
1707

شیخ لجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پر تمام شعبہ جات میں فیومیگیشن،صفائی،سینیٹائزیشن اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے تمام صدورشعبہ جات کو خصوصی گرانٹس جاری
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کروناوائر س کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کویقینی بنانے کے لئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی خصوصی ہدایت پر تمام شعبہ جات میں فیومیگیشن،صفائی،سینیٹائزیشن اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے تمام صدورشعبہ جات کو خصوصی گرانٹس جاری کردی گئی ہے۔شعبہ جات کی ضروریات کے مطابق انہیں مزید گرانٹس بھی جاری کی جائے گی۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ہمیں طلباوطالبات کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتی جانوں کا بھی خیال رکھنا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کے ذریعے ہی ہم اس وبا پر قابوپاسکتے ہیں،جس کے لئے ہم سب کو اپنا کردار اداکرناہوگا۔
انہوں نے طلباوطالبات کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون سے ہی ہم اس وبا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر خود بھی عملدرآمد کریں اوراس حوالے سے لوگوں میں آگاہی کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار اداکریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here