علم دوست ایوارڈ کے اجراء کا فیصلہ

0
1366

علم دوست ایوارڈ کے اجراء کا فیصلہ
کراچی :(اسٹاف رپورٹر) ادارہ علم دوست پاکستان کے نئے عہدیداروں کا جمعہ (25 ستمبر) کی شام کراچی میں اجلاس ہوا ۔
علم دوست کے بانی صدر شبیر ابن عادل نے صدارت کی ۔
اپنے افتتاحی خطاب میں علم دوست کی چیئرپرسن محترمہ فرحانہ اویس نے کہا کہ ہم تعلیمی اداروں میں جاکر بچوں اور نوجوانوں کو مطالعہ کی عادت ڈالنے پر راغب کریں گے ۔ یہی اس تنظیم کا بنیادی مقصد ہے ۔
ہر علاقے میں کتب خانے قائم کرنا ہوں گے کیونکہ قوموں کی ترقی میں کتاب کا بنیادی کردار رہا ہے ۔
اجلاس میں 9 نومبر کو ہونے والے علم دوست کے پہلے یوم تاسیس کے پروگرام پر غور کیا گیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس موقع پر علم دوست ایوارڈ کا اجراء کیا جائے گا ۔
اور ایک سووینیئر بھی شائع کیا جائے گا ۔
یہ ایوارڈ زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو دیا جائے گا ۔
اجلاس میں علم دوست کے سرپرست سید نسیم شاہ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری میر حسین علی امام، فنانس سیکرٹری مقصود شیخ، مجلس عاملہ کے ارکان تحسیم الحق حقی، انیس احمد مرچنٹ، حمیرا موٹالہ، صدیق راز، اختر شہاب، محمد احمد صدیقی، محمد زبیر عالم صدیقی اور انور حسین نے شرکت کی ۔
جبکہ مبشر فاروق، طلعت خان اور عبدالباسط نے خصوصی دعوت پر شریک ہوئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here