آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے لیے39لاکھ روپے کا عطیہ

0
1736

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے لیے39لاکھ روپے کا عطیہ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ۔بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی کو ادارے کی امداد کی مد میں یونیورسٹی آف کراچی المنائی ایسوسی ایشن، ہوسٹن، امریکہ، نے39لاکھ روپے کی رقم عطیہ کی ہے۔بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق یہ رقم بین الاقوامی مرکز کی مالی معاونت میں صرف کی جائے گی۔
اپنے ایک پیغام میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن، ہوسٹن کے آفیشل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مرکز کے لیے یہ رقم قابلِِ احترام ہے جو سرپرستی اور معاونت کی مثال اور ایک اعلیٰ تحقیقی ادارے کے اعلیٰ معیار کا اعتراف بھی ہے، جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھے گی، انھوں نے کہا کہ یہ رقم انتہائی موثر انداز میں ادارے کی بہترین مفاد میں صرف کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here