جامعہ کراچی اورپنک پاکستان ٹرسٹ کے اشتراک سے بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار 21 اکتوبرکو ہوگا

0
1360

جامعہ کراچی اورپنک پاکستان ٹرسٹ کے اشتراک سے بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار 21 اکتوبرکو ہوگا
کراچی :(اسٹاف رپورٹر) دفتر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی اور پنک پاکستان ٹرسٹ کے اشتراک سے بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار بروز بدھ21 اکتوبر2020 ء کو جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں صبح 10:30 بجے منعقد ہوگا۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ سندھ کی صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا مہمان خصوصی ہوں گی۔
علاوہ ازیں نامور ڈاکٹر ز حاضر ین کو بریسٹ کینسر کی علامات،جانچ کاطریقہ کار،بروقت تشخیص اور علاج سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔
اس موقع پر جامعہ کراچی اور پنک پاکستان ٹرسٹ کے اشتراک سے قائم کئے جانے والے بریسٹ کینسر آگاہی مرکز کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

جامعہ کراچی:ایم اے،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان
ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم اے،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلباوطالبات اپنے رجسٹریشن فارم 4100 روپے فیس کے ساتھ 19 نومبر 2020 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1000 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔رجسٹریشن فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے اولڈ ایڈمنسٹریشن بلاک گراؤنڈ فلور پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کمرہ نمبر08 میں جمع کراسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ کراچی: ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان*
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 4650 روپے فیس کے ساتھ 05 نومبر 2020 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔
طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ صبح 9:00 بجے تا دوپہر 1:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کاؤنٹرنمبر01 پر جمع کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2013 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here