جسمانی تربیت کے تحت پاکستان کے عوام کے لئے (خاص طور پر کوڈ-١٩) کے بعد قوت مدافعت حوصلہ اور کارکردگی بڑھانا آرگینک فٹنس اسٹوڈیو کا افتتاح پاکستان ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے ربن کاٹ کر کیا

0
1199

جسمانی تربیت کے تحت پاکستان کے عوام کے لئے (خاص طور پر کوڈ-١٩) کے بعد قوت مدافعت حوصلہ اور کارکردگی بڑھانا
آرگینک فٹنس اسٹوڈیو کا افتتاح پاکستان ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے ربن کاٹ کر کیا۔
کراچی :(اسپورٹس رپورٹر/ طلعت محمود) خود محافظ کے تحت پاکستان کا پہلا شاندار آرگینک فٹنس اسٹوڈیو کا افتتاح گلشن اقبال تیرہ ڈی میں کیا گیا پروگرام میں کھیل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت محمد ریحان نے حاصل کی بعد از قومی ترانہ پیش کیا گیا،خود محافظ کے بانی عمرحسن پروگرام کے متعلق بتایا کہ اس اورگینک فٹنس اسٹوڈیو کو لاؤنچ کرنے کا مقصد ہماری قوم کے طلبہ و طالبات خواتین اور بزرگوں میں خود کو دفاع کرنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے، ستمبر2014 وہ دن تھا جب شدت سے ضرورت محسوس کی گئی کہ ایک ایسی قوت مدافعت اور سیلف ڈیفنس ٹیکنیک کی کہ جو گھریلوں خواتین بزرگوں اور بچوں کے لئےکار آمد ہو، چھ سال کی انتھک محنت کے بعد آج الحمدللہ ستمبر 2020 میں اس قابل ہوئے اور ایک خود محافظ پروگرام کی بنیاد رکھی، منور طلحہ حفیظ اور دیگر خواتین نے سیلف ڈیفنس کا بہترین مظاہرہ کیا، جس سے ہماری قوم آنے والے وقت میں تیکنیک کو سیکھ کر اس پر عمل درآمد کر کے خود کو اس قابل بنا سکیں گے کہ خود کا دفاع کرسکیں،اس کے بعد پروگرام کی چیف گیسٹ پاکستان ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے اورگینک فٹنس اسٹوڈیو کا افتتاح ربن کاٹ کر کیا خود محافظ کے فاؤنڈر عمر حسن اوران کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پرانجینئر محفوظ الحق بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here