ڈاو میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے ہاسٹل کا مطالبہ جائز ہے اور ہم نے انہیں حل کرنے کیے لیے دوہفتوں کا وقت دیا ہے،وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی

0
1110

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ڈاو میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے ہاسٹل کا مطالبہ جائز ہے اور ہم نے انہیں حل کرنے کیے لیے دوہفتوں کا وقت دیا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شب کراچی پریس کلب کے باہر چار روز سے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے ہاسٹل کی سہولیات فراہم کرنے لیے احتجاجی کیمپ میں طلبہ سے مزاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے ان طلبہ سے کامیاب مزاکرات کئے اور طلبہ کو جوس پلا کر بھوک ہڑتال ختم کرادی. اس موقع پر سیکرٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی ریاض الدین اور دیگر بھی موجود تھے. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ طلباء کے مطالبات کو حل کے لیے ان سے دو ہفتوں کا وقت مانگا ہے اور انشاء اللہ ان کے مطالبات حل کردیئے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ میں طلباء کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہماری یقین دہانی پر اپنااحتجاج ختم کردیا ہے. اس موقع پر ڈاو میڈیکل یونیورسٹی، سندھ کے بھوک ہڑتالی طلبہ کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی اور دءگر کی یقین دہانی پر اپنی گذشتہ 4 روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی ہے. انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے طلباء کے لیے ہاسٹل کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو پی ایم ڈی سی کے قوانین کے مطابق ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر ہمارا مطالبہ حل نہ کیا تو دوبارہ احتجاج کرینگے. بعد ازاں طلباء نے مشترکہ طور پر احتجاج ختم کر دیا اور بھوک ہڑتالی کیمپ بھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here