عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی نمبر5میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب

0
3030

پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ کے ذریعے معاشرے میں سدھار لایا جاسکتا ہے۔شہریار گل
بہتر اور تابناک مستقبل کے لئے ہمیں اپنے گلی،محلے اور شہر کو اون کرنا ہوگا،عوام تعمیر و ترقی میں حکومت کا ہاتھ بٹا ئیں
سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل کا خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل میمن نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے شہر کی تعمیر و ترقی اور معاشرے میں سدھار لایا جاسکتا ہے،بہتر او رتابناک مستقبل کے لئے ہمیں اپنے گلی،محلے اور شہر کو اون کرنا ہوگا عوام اداروں سے تعاون کریں تعمیر و ترقی میں حکومت کا ہاتھ بٹا ئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالگیر ویلفیئرٹرسٹ کے تحت سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں نصب کئے گئے واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایدیشنل کمشنر ارشد وارث،میڈیکل سپر ٹینڈنٹ اعجاز علی ابڑو،چیئر مین عالگیر ویلفیئر ٹرسٹ چوہدری نثار احمد اور دیگر موجود تھے اس موقع پر عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے بتا یا گیا کہ اس واٹر فلٹریشن پلانٹ میں ایک لاکھ لیٹر پانی کی گنجائش ہے جس سے ہسپتال آنے والے مریضوں اور تیماردار استفادہ حاصل کرسکیں گے۔شہریا گل نے عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اس نیک کاوشو کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی فلاحی و سماجی خدمات قابل تحسین ہیں ہمیں ان کی تقلید کرتے ہوئے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لانا ہوگا جب ہم نہ صرف ایک مہذب معاشرہ بلکہ اپنے شہر کو مثالی اور عوامی کو خوشحالی دے سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر کورنگی شہر یار گل نے کہاکہ اب ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس واٹر فلٹریشن پلانٹ کی حفاظت کریں تاکہ عوام تادیر اس استفادہ حاصل کرتے رہیں اس موقع پر عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور سماجی و فلاحی کاموں کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہر یار گل کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا اور مختصر مدت مین ضلع کورنگی کی عوام کے لئے اُن کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
پبلک ریلیشن آفیسر:ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here