فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت فردوس کالونی ناظم آباد میں جشن آزادی کی تقریب

0
1848

فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت فردوس کالونی ناظم آباد میں جشن آزادی کی تقریب
SSPعارف اسلم راؤ نے معززین کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا،اسپورٹس شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی (طلعت محمود / اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آزادی وطن کی 74ویں سالگرہ کی شایان شان تقریب فردوس کالونی ناظم آباد میں منعقد ہوئی اس پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی SSPسینٹرل عارف اسلم راؤ جبکہ اعزازی مہمان SSPٹریفک سینٹرل سید اعجاز الدین تھے تقریب میں پاکستان ٹینس ٖفیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی،پاکستان اسپورتس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق،پاک امریکن کلچرل سینٹر کے صدر مخدوم ریاض حسین،سابق ہاکی کوچ اخلاق احمد،سٹی اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے محمد اسلم خان،پاکستان ہوگا اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمد عمیر خان، سیکریٹری جنرل خالد بروہی،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے ماسٹر اصغر بلوچ،اسپورٹس فار لائف کے شہزاد قاضی،اسد عباد علی،KBBAاور PSWA کے قانونی مشیر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے اختتام پر SSPسینٹر ل عارف اسلم راؤ نے معززین کے ہمراہ یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here