وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس جاری

0
1279

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس جاری
اجلاس میں سیکرٹری تعلیم احمد بخش ناریجو، محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر شریک ہیں.
اجلاس میں صوبے بھر میں اسکولز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کو فائنل کرنے، محکمہ صحت کی جانب سے موصول شدہ ایس او پیز پر غور سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ہے.
اجلاس میں محکمہ تعلیم کی بہتری ، اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئے اساتذہ کی بھرتی سمیت دیگر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.
کروانا وائرس کے بعد صوبے میں تعلیمی سال اور آئندہ امتحانات کے لیے سلیبس سمیت دیگر کے حوالے سے رپورٹ جلد تیار کرکے دی جائے. سعید غنی
ہم اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ کرونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش سے غیر معمولی طور پر تعلیمی سال متاثر ہوا ہے تاہم ہم بچوں کی صحت پر کوئی رشک نہیں لے سکتے تھے. سعید غنی
آئندہ دو سے تین روز میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی سے مشاورت کے بعد تمام ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی جائے گی. سعید غنی
تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے وفاقی سطح پر قائم کمیٹی کا اجلاس 7 ستمبر کو منعقد ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے کھولنے کا باقاعدہ اعلان ہوسکے گا. سعید غنی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here