صوبائی وزیر بلدیات جناب سید ناصر حسین شاہ سے کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا اظہار تشکر

0
1340

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)  کے ۔ڈی۔اے آفیسرز ایسوسی ایشن صوبائی وزیر بلدیات جناب سید ناصر حسین شاہ صاحب کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ ان کی ذاتی کوششوں اور دلچسپی کی وجہ سے ادارہ کے افسران ، ملازمین اور ریٹائرڈ افسران کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کردی گئی ۔ ادارہ کے افسران اور ملازمین کے لئے انہوں نے40 کروڑ روپیہ کی اضافی گرانٹ کی بھی منظوری دی مگر افسوس کہ حکومت سندھ کے محکمہ فنانس نے اس اضافی گرانٹ کو 12 اقساط کے لون میں تبدیل کردیا۔ ادارہ کی ریکوری ابھی بھی حالات کی وجہ سے صفر ہے ۔ا دارہ اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ ہر ماہ 3 کروڑ 33 لاکھ روپیہ کی قسط محکمہ فنانس کو ادا کرسکے۔ لہذا ہم وزیر بلدیات سندھ سے گذارش کرتے ہیں کہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اس لون کو اضافی گرانٹ میں تبدیل کیا جائے۔ ورنہ ادارہ کے افسران اور ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں دوبارہ مشکلات کا سامنا ہوگا۔ ایسوسی ایشن ادارہ کے مسائل کو حل کرنے میں آپ کی خصوصی دلچسپی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آنشااللہ  ہم امید کرتے ہیں کہ اس اہم مسئلہ کو حل کرنے میں آپ آپنا کردار ادا کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here