شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی آن لائن کلاسز کے سلسلے میں تمام صدورشعبہ جات کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت

0
1760

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی آن لائن کلاسز کے سلسلے میں تمام صدورشعبہ جات کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت
پہلے مرحلے میں اساتذہ جبکہ اگلے مرحلے میں طلباوطالبات کولرننگ مینجمنٹ سسٹم سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی.
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کے زیر صدارت بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹرسلیم شہزاد، تمام روئسائے کلیہ جات،صدرانجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک،پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی، ڈائریکٹر ڈسٹنس لرننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحیداور ڈاکٹر صادق علی خان نے شرکت کی۔آن لائن کلاسز کے انعقاد کے لئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی جس میں پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی، انچارج مین کمیونیکشن نیٹ ورک ڈاکٹر صادق علی خان،اشفاق خانزادہ،مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم،ڈائریکٹر ڈسٹنس لرننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل جامعہ کراچی جاوید اکرم شامل ہیں نے اپنی سفارشات شیخ الجامعہ کو پیش کیں۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے تمام روئسائے کلیہ جات کو ہدایت کی کہ روئسائے کلیہ جات آن لائن کلاسز کے انعقاد کے سلسلے میں تمام صدور شعبہ جات کے ساتھ جلد ازجلد اجلاس منعقد کریں اور انہیں آن لائن کلاسز لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس)کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیں۔
کنوینرکمیٹی پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی نے جامعہ کی تیاری،اساتذہ کی تیاری،کورس کی تیاری، ٹیکنالوجی کی دستیابی،لائبریری تک رسائی اور طلباوطالبات کی تیاری کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔جامعہ کراچی کی تیاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جامعہ ایچ ای سی کے تعاون سے حاصل کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کو استعمال کرنے کے آخری مراحل میں ہے،اس حوالے سے تمام اساتذہ کی آئی ڈیزبنائی جاچکی ہیں اور جلد ہی ان تک پہنچادی جائیں گی۔اساتذہ کی تیاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ایک سروے کے ذریعے اساتذہ کی ضروریات اور مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی گئی ہے تاکہ ان کی ضروریات کو پورا اور مسائل کے تدارک کو یقینی بنایا جاسکے۔اساتذہ کو لرننگ مینجمنٹ سسٹم سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے تربیتی ویڈیوز تیارکرلی گئیں ہیں۔طلبہ کی تیاری کے حوالے سے بھی ایک سروے سے مدد لی گئی ہے جن میں طلبہ سے ان کے مسائل اور دیگر تفصیلات حاصل کی گئیں ہیں تاکہ ان پر بھی کام کیا جاسکے تاحال تقریباً آٹھ ہزار طلبہ نے اپنے جوابات ریکارڈ کرائے ہیں۔
اس موقع پر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی نے مائیکروسافٹ ٹیمزاور زوم کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا اور ایم ایس ٹیمزکے لائسنس کے حوالے سے بتایا کہ ایچ ای سی کی ریسرچ نیٹ ورک کی سبسکرپشن میں یہ پہلے ہی موجود ہے،لہذا اس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ایچ ای سی کی آن لائن لرننگ کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔
انچارج مین کمیونیکشن نیٹ ورک ڈاکٹر صادق علی خان نے لرننگ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد اور اساتذہ کی آئی ڈیز کی تیاری سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کم وقت میں ہماری ٹیم نے یہ کام سرانجام دیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل جامعہ کراچی جاوید اکرم نے اساتذہ اورطلبہ کے سروے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ عنقریب مزید طلبہ اور اساتذہ سے یہ سروے مکمل کرایاجائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اور اساتذہ کے مسائل کا سدباب کرنے کی کوشش کی جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here