کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی معاشعی ,اقتصادی و سماجی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیں تمام سیاسی اختلافات کو پس پردہ رکھ کر ایک قوم بننے کی ضرورت ہے.

0
1222

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی معاشعی ,اقتصادی و سماجی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیں تمام سیاسی اختلافات کو پس پردہ رکھ کر ایک قوم بننے کی ضرورت ہے.
وزیر اعلیٰ سندھ کراچی تا کشمور اپنے تمام ڈی سی و دیگر انتظامیہ کو حکم جاری کرے کہ وہ بلاتفریق غریب ومستحق عوام تک راشن کی ترسیل کو یقینی بنائے۔
وفاقی و صوبائی حکومتیں تمام سیاسی ، مذہبی و سماجی تنطیموں سے مشاورت کرکے رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن پالیسیز مرتب کریں
مرکزی نائب صدر پیر یاسر مسلم لیگ فنکشنل
کراچی (نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی معاشعی ,اقتصادی و سماجی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیں تمام سیاسی اختلافات کو پس پردہ رکھ کر ایک قوم بننے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر پیر یاسر کیا انہوں نے کہا کورونا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے پوری دنیا کی معیشت اور ترقی یافتہ ممالک و قومیں متاثر ہوئی ہیں ہماراتعلق ترقی پذیر اور قرضوں میں ڈوبے ملک سے ہونے کے باوجود وزیراعظم کے احساس پروگرام کی امداد سے عوام کی دل جوئی ہوئی تاہم سندہ حکومت کی احتیاطی تدابیر کو بھی سہراتے ہیں وزیر اعلی سندھ کراچی تا کشمور اپنے تمام ڈی سی و دیگر انتظامیہ کو حکم جاری کرے کہ وہ بلاتفریق غریب ومستحق عوام تک راشن کی ترسیل کو یقینی بنائے۔پیر یاسر کا مزید کہنا تھا کا یہ وقت سیاست کا نہیں انسانی خدمت کا ہے مبارک ماہ رمضان کے لیے تمام صوبائی و وفاقی حکومت کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکھٹا کر کے مشاورت کرنی چاہیے اور لاک ڈاون میں نرمی اس وبا سے مزید محفوظ پالیساں مرتب کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی اشد ضرورت ہے ۔حکومتوں کے ساتھ ساتھ ہمارے فلاحی اداروں ویلفیرٹرسٹس ودیگر اداروں سمیت بذات خودصاحب حثیت انسان کو ایک قوم بن کراپنے آس پڑوس گلی محلوں شہروملک کی حفاظت اور مدد کرکے ایک دوسرے کاسہارابننا ہے تاکہ اللہ پاک ہمیں اس امتحان سے جلد نکالے (آمین)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here